دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کسی مسلمان کے خلاف کوئی بات عام کی جبکہ وہ اس سے بری ہو تو اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ اسے قیامت کے دن جہنم میں پگھلائے یہاں تک کہ اپنی کہی ہوئی بات کو ثابت کرے۔‘‘ (۱)

جھوٹا خواب بیان کرنے کی سزا:

{6}…حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے،سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس کی سفارش حُدُوداللہ میں سے کسی حد میں حائل ہوئی اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے اس کے مُلک میں مقابلہ کیا اور جس نے جھگڑے میں کسی کی مدد کی حالانکہ وہ نہیں جانتا کہ وہ حق پر ہے یا باطل پر، تو وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی میں رہے گا یہاں تک کہ اس سے الگ ہوجائے اور جو کسی ایسی قوم کے ساتھ چلا جو سمجھتی ہو کہ یہ گواہ ہے حالانکہ وہ گواہ نہ ہو تو وہ جھوٹے گواہ کی طرح ہے اور جس نے جھوٹاخواب بیان کیا (بروزِ قیامت)اُسے پابند کیا جائے گا کہ جَو کے دانے کے دونوں کناروں کے درمیان گانٹھ لگائے اور مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اُسے (حلال جان کر) قتل کرنا کفر ہے۔‘‘ (۲)

تنبیہ:اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا پہلی اور دوسری حدیث ِپاک سے واضح اور ظاہر ہے اگرچہ میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حدود میں سے کسی حد کو ترک کرنا بہت بڑا فساد ہے۔ اسی وجہ سے حدیث میں گزرا کہ،

{7}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمان عالیشان ہے: ’’زمین میں حق کے مطابق قائم کی جانے والی حد صبح کی 40بارشوں سے زیادہ پاک کرنے والی ہے۔‘‘ (۳)

حضرت سیِّدُنا امام جلال بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِیکا گزشتہ کلام میرے اس مؤقف کی تائید کرتا ہے، پھرمیں نے کچھ دیگر علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کو پایا کہ انہوں نے میرے ذکرکردہ مؤقف کی تصریح کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الترغیب والترھیب،کتاب القضائ،باب الترھیب من اعانۃ المبطل…الخ ،الحدیث:۳۴۳۹،ج۳،ص۱۵۱۔

2المعجم الاوسط ،الحدیث:۸۵۵۲،ج۶،ص۲۱۴۔

3المعجم الاوسط، الحدیث:۴۷۶۵،ج۳،ص۳۳۴۔

المعجم الکبیر،الحدیث:۱۱۹۳۲،ج۱۱،ص۲۶۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن