دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کتابُ الحُدود

کبیرہ نمبر354: حُدُوداللہ میں سفارش کرنا

{1}… حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا:’’جس کی سفارش اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حدود میں سے کسی حد کے سامنے رکاوٹ بنی اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ضدبازی کی اور جس نے باطل کی حمایت میں جان بوجھ کر جھگڑا کیا وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی میں رہے گا یہاں تک کہ اُسے چھوڑ دے اور جس نے کسی مومن کے بارے میں ایسی بات کہی جو اس میں نہ تھی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اسے جہنمیوں کی پیپ میں رکھے گا یہاں تک کہ وہ اپنی بات سے توبہ کر لے۔‘‘ (۱)

{2}…طبرانی شریف کی روایت میں یہ بھی ہے :’’اور وہ وہاں (یعنی دوزخیوں کے پیپ) سے نہ نکل سکے گا۔‘‘ (۲)

{3}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے ناحق جھگڑے میں کسی کی معاونت کی وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی میں رہے گا یہاں تک کہ اُسے چھوڑ دے۔‘‘ (۳)

{4}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے ظلماً جھگڑے میں کسی کی مدد کی وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے غضب میں آ گیا۔‘‘ (۴)

{5}…حضرت سیِّدُنا ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حدود میں سے کسی حد کو روکنے کی سفارش کی وہ ہمیشہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی میں رہے گا یہاں تک کہ اُسے چھوڑ دے اور جس نے کسی ایسے جھگڑے میں کسی مسلمان پر شدید غضب کیا جس(کے حق یا باطل ہونے) کا اسے علم نہیں تو اس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حق میں اس کی مخالفت کی اور اس کی ناراضی چاہی اس پر روزِ قیامت تک لگاتار اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت ہو گی اور جس نے دنیا میں عیب دار کرنے کے لئے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود،کتاب القضاء ،باب فی الرجل یعین…الخ ،الحدیث:۳۵۹۷،ص۱۴۹۰۔

2المعجم الکبیر،الحدیث:۱۳۴۳۵،ج۱۲،ص۲۹۷۔

3المستدرک،کتاب الاحکام ،باب لا تجوز شہادۃ بدوی علی صاحب قریۃ ،الحدیث:۷۱۳۳،ج۵،ص۱۳۵۔

4سنن ابی داود ،کتاب القضاء ،باب فی الرجل یعین۔۔الخ ،الحدیث:۳۵۹۸،ص۱۴۹۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن