30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بعض لوگوں نے مجھ سے پوچھا: ’’تیرے درد کا سبب کیاہے؟‘‘ تو میں نے مچھلی کا قصہ سنایا، انہوں نے مجھ سے کہا: ’’جب تمہیں پہلی مرتبہ تکلیف ہوئی تھی توتم اسی وقت مچھلی کے مالک کے پاس لوٹ جاتے اور اس سے معافی مانگتے اور اسے راضی کرلیتے اور اپنا ہاتھ نہ کاٹتے، پس اب اس کے پاس جاؤ اور اس کو راضی کرو اس سے پہلے کہ تکلیف تمہارے تمام جسم میں پہنچ جائے۔‘‘
وہ شخص مزید کہتا ہے: میں اسے شہر میں ڈھونڈتا رہا یہاں تک کہ میں نے اسے پا لیا اور اس کے قدموں پر گر کر انہیں چومنے لگا اور روتے ہوئے عرض کی:’’اے میرے محترم! میں آپ سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا کے لئے سوال کرتا ہوں کہ مجھے معاف کر دیں۔‘‘ اس نے پوچھا: ’’آپ کون ہیں ؟‘‘ میں نے بتایا:میں وہی ہوں جس نے آپ سے مچھلی چھینی تھی۔ اسے اپنی المناک رُوداد بھی سنائی اور اپنا ہاتھ بھی اسے دکھایا۔ جب اس نے دیکھا تو رونے لگا اور کہنے لگا: ’’اے میرے بھائی! میں نے تمہیں اِس مصیبت میں مبتلا کیا جو تم نے دیکھی ہے۔‘‘ میں نے گزارش کی: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! اے میرے محترم! جب میں نے آپ سے مچھلی چھینی تھی تو کیا آپ نے میرے لئے بد دعا کی تھی؟‘‘اس نے کہا: ’’ہاں ! میں نے یہ دعا کی تھی:یااللہ عَزَّوَجَلَّ! یہ میری کمزوری پر اپنی قوت و طاقت کی وجہ سے غالب آ گیا ہے کہ جو رزق تو نے مجھے دیا اس نے ظلما ً لے لیا پس مجھے اس میں اپنی قدرت دکھا۔‘‘میں نے کہا: ’’اے میرے محترم! بے شک اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ کو مجھ میں اپنی قدرت دکھا دی اور میں ظالموں کی خدمت کرنے سے بھی اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں سچی توبہ کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی ان کے دروازے پر کھڑا نہ ہوں گا اور جب تک زندہ ہوں اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّان کے مدد گاروں میں شامل نہ ہوں گا۔‘‘ (۱)
۞۞۞۞۞۞۞
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب
الکبائرللذہبی، الکبیرۃ السادسۃ والعشرون الظلم ،فصل فی الحذر…الخ ،ص۱۲۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع