دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

جہنمی کُتّے:

حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا فرماتے ہیں :’’ظالموں کی مدد کرنے والے اور (حکمرانوں کے مددگار) سپاہی قیامت کے دن جہنم کے کتے ہوں گے۔‘‘ (۱)

ظالم ملعون ہے:

{61}اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکی طرف وحی فرمائی: ’’ بنی اسرائیل کے ظالموں کو حکم دو کہ مجھے کم یاد کریں کیونکہ جو مجھے یاد کرتا ہے میں اسے یاد کرتا ہوں اور میر ا ان(بنی اسرائیل) کو یاد کرنا یوں ہے کہ میں ان پر لعنت بھیجتا ہوں۔‘‘ (۲)

اور ایک روایت میں ہے: ’’ان(بنی اسرائیل کے ظالموں )میں سے جو مجھے یاد کرتا ہے میں اسے لعنت کے ساتھ یاد کرتا ہوں۔‘‘ (۳)

{62}… رسولِ اَکرم،نُورِ مجسَّم،شاہ ِبنی آدم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’تم میں سے کوئی ایسی جگہ کھڑا نہ ہو جہاں کسی شخص کو ظلماً مارا جا رہا ہو کیونکہ وہاں موجود سب لوگوں پر لعنت اُترتی ہے جبکہ وہ مظلوم سے ظلم دور نہ کریں۔‘‘ (۴)

ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : میں نے ایک شخص کو مرنے کے بعد خواب میں دیکھا جو ظلم کرنے والوں اور ٹیکس لینے والوں کی خدمت کیا کرتا تھا، وہ بہت بری حالت میں تھا، میں نے پوچھا:’’تیرا کیا حال ہے؟‘‘ اس نے بتایا:’’بہت برا حال ہے۔‘‘ میں نے دوبارہ پوچھا:’’تیرا کیا انجام ہوا؟‘‘ اس نے بتایا:’’مجھے عذاب الٰہی میں مبتلا کیا گیا۔‘‘ میں نے مزید پوچھا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں ظالموں کا کیسا حال ہے؟‘‘ کہنے لگا:’’بہت برا حال ہے، کیا تم نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کا یہ فرمانِ عبرت نشان نہیں سنا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1کتاب الکبائرللذہبی ،الکبیرۃ السادسۃ والعشرون الظلم ،فصل فی الحذر…الخ ،ص۱۲۶۔

2کتاب الکبائرللذہبی ،الکبیرۃ السادسۃ والعشرون الظلم ،فصل فی الحذر…الخ ،ص۱۲۶۔

3…احیاء علوم الدین ،کتاب اسرار الحج ،باب ثالث فی آداب دقیقۃ واعمال باطنۃ ،ج۱،ص۳۵۸۔

4المعجم الکبیر،الحدیث:۱۱۶۷۵،ج۱۱،ص۲۰۸۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن