30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عزَّت یا کسی چیز کے معاملے میں اپنے بھائی پر زیادتی کی ہو وہ آج ہی اس سے معافی مانگ لے اس سے پہلے کہ جب نہ دینار ہو گا اور نہ ہی درہم، اگر اس کا کوئی اچھا عمل ہو گا تو اس سے اس کے ظلم کے برابر لے لیا جائے گا اور اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوئیں تو مظلوم کے گناہ اس پر ڈال دیئے جائیں گے، پھر اسے جہنم میں پھینک دیا جائے گا۔‘‘ (۱)
ہاتھ پاؤں کی گواہی:
{58}… حضرت سیِّدُنا ابو ایوب انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن سب سے پہلے ایک شخص اور اس کی بیوی کاجھگڑا ہو گا، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! اس عورت کی زبان نہ بولے گی بلکہ اس کے ہاتھ پاؤں اس کے خلاف گواہی دیں گے جو وہ دنیا میں اپنے شوہر کی نافرمانی کرتی تھی اور مرد کے بھی ہاتھ پاؤں اس کی گواہی دیں گے جو وہ اپنی بیوی کے ساتھ اچھا اور برا سلوک کرتا تھا، پھر اسی طرح ایک شخص اور اس کے خادمین کو بلایاجائے گا اور ان سے درہم وقیراط نہیں لئے جائیں گے بلکہ ظالم کی نیکیاں مظلوم کو دی جائیں گی اور مظلوم کے گناہ ظالم پر ڈال دئیے جائیں گے، پھر جابروں کو لوہے کے کاٹنے والے گرزوں کے ساتھ لایا جائے گا اور کہا جائے گا:’’انہیں ہانک کر جہنم کی طرف لے جاؤ۔‘‘ (۲)
حضرت سیِّدُنا قاضی شُرَیح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرمایا کرتے تھے: ’’عنقریب ظالم ان کا حق جان لیں گے جن کا حق انہوں نے پورا ادا نہیں کیا تھا، بے شک ظالم سزا کا انتظار کرتا ہے جبکہ مظلوم مدد اور ثواب کا انتظار کرتا ہے ۔‘‘ اور مروی ہے: ’’جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کسی بندے سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس پر ظالم شخص کو مسلَّط کر دیتا ہے۔‘‘ (۳)
حضرت سیِّدُنا طاؤس یمانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیخلیفہ ہشام بن عبد الملک کے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا: ’’اذان کے دن سے ڈرو۔‘‘ خلیفہ نے عرض کی:’’اذان کا دن کون سا ہے؟‘‘ فرمایا:اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے:
فَاَذَّنَ مُؤَذِّنٌۢ بَیۡنَہُمْ اَنۡ لَّعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾(پ۸، الاعراف:۴۴)
ترجمۂ کنز الایمان:اور بیچ میں منادی نے پکار دیا کہ اللہ کی لعنت ظالموں پر۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب المظالم،باب من کانت لہ مظلمۃ عند…الخ، الحدیث:۲۴۴۹،ص۱۹۲۔
صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ والادب، باب تحریم الظلم، الحدیث:۶۵۷۹، ص۱۱۲۹۔
2…الموسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الاھوال، ذکر الحساب۔۔الخ، الحدیث:۲۳۸،ج۶،ص ۲۳۹۔
3…شعب الایمان للبیہقی،باب فی حسن الخلق،الحدیث: ۸۰۹۷،ج۶،ص۲۶۵بتغیرٍ، قول: فضیل بن عیاض۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع