دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے کسی ذمی پر ظلم کیا میں قیامت کے دن اس کا مقابل ہوں گا۔‘‘ (۱)

معمولی حق دبانے کی سزا:

جھوٹی قسم کھا کر کسی کا حق لے لینا بھی ظلم میں داخل ہے۔ چنانچہ، صحیحین (یعنی بخاری ومسلم)میں ہے :

{55}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو قسم کھا کر کسی مسلمان کا حق مار لے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے لئے جہنم واجب کر دیتا اور اس پر جنت حرام فرما دیتا ہے۔‘‘ عرض کی گئی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اگرچہ وہ تھوڑی سی چیز ہی ہو؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اگرچہ وہ پیلو کے درخت کی ٹہنی ہی ہو۔‘‘(۲)

{56}…مروی ہے کہ : ’’بروزِقیامت بندہ کسی جاننے والے کو دیکھنا سب سے ناپسند کرے گا اس خوف سے کہ کہیں وہ دنیا میں اس پر کئے گئے ظلم کے بدلے کا مطالبہ نہ کرنے لگے۔‘‘ (۳)

جیسا کہ حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’قیامت کے دن حقوق حقداروں کو ادا کئے جائیں گے یہاں تک کہ سینگوں والی بکری سے بھی بغیر سینگوں والی بکری کے لئے قصاص(یعنی بدلہ)لیا جائے گا(۴) ۔ ‘‘(۵)

مظلوم سے دُنیا میں معافی کاحکم:

{57}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…سنن ابی داود،کتاب الخراج،باب فی تعشیراہل الذمۃ اذا اختلفوابالتجارۃ، الحدیث:۳۰۵۲،ص۱۴۵۳۔

معرفۃ الصحابۃ،الرقم۱۵۹۸عبداللہ بن جراد، الحدیث: ۴۰۷۵،ج۳،ص۱۱۹۔

2…صحیح مسلم ،کتاب الایمان،باب وعید من اقتطع …الخ ،الحدیث:۳۵۳،ص۷۰۱ ۔

3…کتاب الکبائرللذہبی،الکبیرۃ السادسۃ والعشرون: الظلم، فصل ومن الظلم ان یستأجر…الخ،ص۱۲۴۔

4…حضرت سیِّدُنا امام ابوزکریا یحییٰ بن شرف نوویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس حدیث ِ پاک کے تحت فرماتے ہیں : ’’یہ قصاص مکلف ہونے کی وجہ سے (بطورِسزا) نہیں لیا جائے گا کیونکہ بکری شرعی احکام کی پابند نہیں ، بلکہ بدلے کے طور پرلیا جائے گا۔‘‘

(شرح صحیح مسلم للنووی،کتاب البروالصلۃوالادب،باب تحریم الظلم،ج۸،جزء ۱۶،ص۱۳۷ )

5…صحیح مسلم،کتاب البر والصلۃ والادب، باب تحریم الظلم، الحدیث:۶۵۸۰،ص۱۱۲۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن