دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

عَزَّوَجَلَّ ! تو کس کے ساتھ ہے؟‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: ’’میں مظلوم کے ساتھ ہوں یہاں تک کہ اسے اس کاحق ادا کر دیا جائے۔‘‘ (۱)

جابر بادشاہ کا محل تباہ ہو گیا:

{50}… حضرت سیِّدُنا وہب بن مُنَبِّہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ کسی جابر بادشاہ نے ایک محل بنوایا اور اسے خوب پختہ کیا، ایک مسکین بڑھیا نے پناہ لینے کے لئے محل کی ایک طرف جھونپڑی بنا لی، ایک دن اس ظا لم نے سوار ہو کر محل کے اردگرد چکر لگایا تو بڑھیا کی جھونپڑی کو دیکھ کر پوچھا: ’ ’یہ کس کی ہے؟‘‘ اسے بتایا گیا: ’’یہ ایک فقیر عورت کی ہے، وہ اس میں رہتی ہے۔‘‘ اس نے اس کے گرانے کا حکم دیااور وہ گرا دی گئی۔ جب بڑھیا آئی تو اسے گِرا ہوا پا کر پوچھا : ’’اسے کس نے گرایا ہے؟‘‘ اسے بتایا گیا کہ ’’بادشاہ نے اسے دیکھا تو گرا دیا۔‘‘ بڑھیا نے اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا اور عرض کی:’’اے پروردگارعَزَّوَجَلَّ ! میں تو موجود نہ تھی مگر تُوتو موجود تھا؟‘‘ راوی فرماتے ہیں :’’پس اللہ عَزَّوَجَلَّ نے حضرت سیِّدُنا جبرئیل امین عَلَـــیْہِ السَّلَامکو حکم دیا کہ محل کو اس میں رہنے والوں پر اُلَٹ دیں۔‘‘ چنانچہ حضرت سیِّدُنا جبرئیل امین عَلَـــیْہِ السَّلَامنے اُسے اُلٹ دیا۔ (۲)

اللہ عَزَّوَجَلَّ مظلوم کی بددعا سے بے خبر نہیں :

منقول ہے کہ جب خالد بن برمک اور اس کے بیٹے کو قید کیا گیا تو بیٹے نے عرض کی:’’اے میرے باپ! ہم عزَّت کے بعد قید وبند کی صعوبتوں کا شکار ہوگئے۔‘‘ تو اس نے جواب دیا:’’اے میرے بیٹے! مظلوم کی دعا رات کو جاری رہی لیکن ہم اس سے غافل رہے، جبکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے بے خبر نہ تھا۔‘‘ (۳)

حضرت سیِّدُنا یزید بن حکیم عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْعَلِیْم فرمایا کرتے تھے کہ میں اس سے زیادہ کسی سے نہیں ڈرا جس پر میں نے ظلم کیا اور میں جانتا ہوں کہ اس کا اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا کوئی مدد گار نہیں۔ وہ مجھ سے کہتاہے:’’مجھےاللہ عَزَّوَجَلَّ ہی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…الدرالمنثور، البقرۃ، تحت الایۃ۲۰۷،ج۲،ص۷۶۔

2…کتاب الکبائرللذہبی، الکبیرۃ السادسۃ والعشرون:الظلم ،ص۱۲۰۔

3…تاریخ بغداد، الرقم۷۴۵۹ یحیٰی بن خالد بن بَرْمَک ،ج۱۴،ص۱۳۶۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن