دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ایک نوجوان کے پاس سے گزری تو اس نے اپنا ایک ہاتھ اس عورت کے کندھوں کے درمیان رکھ کر اسے دھکا دیا، وہ بڑھیا گھٹنوں کے بل گر پڑی اور اس کا مٹکا ٹوٹ گیا۔ جب وہ کھڑی ہوئی تواس کی طرف متوجہ ہو کر کہا: ’’اے غدار! عنقریب تو جان لے گا جب اللہ عَزَّوَجَلَّ کرسی رکھے گا اور اگلوں پچھلوں کو اکٹھا فرمائے گا اور ہاتھ اورپاؤں بتائیں گے جو وہ کیا کرتے تھے، عنقریب تو جان لے گا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ہاں کل میرا اور تیرا کیا معاملہ ہو گا؟‘‘ راوی فرماتے ہیں : (یہ سن کر) آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اس قوم کو کیسے پاک کرے گا جس میں طاقتور سے کمزور کا حق وصول نہیں کیا جاتا؟‘‘ (۱)

پانچ جہنمی :

{48}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمان عبرت نشان ہے: ’’5 شخص ایسے ہیں جن پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کاغضب ہوتاہے ، اگر چاہے تو دنیا ہی میں ان پرغضب فرماتا ہے ورنہ آخرت میں انہیں جہنم میں لے جانے کا حکم فرمائے گا: (۱)… قوم کا ایسا امیر جو رعایا سے اپنا حق تو لیتا ہے مگر خود ان سے انصاف نہیں کرتا اور نہ ہی ان سے ظلم دور کرتا ہے۔(۲)…قوم کا ایسا سردار کہ ساری قوم تو اس کی اطاعت کرتی ہے مگر وہ طاقتور اور کمزور کے درمیان برابر سلوک نہیں کرتااور اپنی خواہش کے مطابق باتیں کرتا ہے۔(۳)… وہ شخص جو اپنے اہل وعیال کو اطاعت ِ الٰہی کا حکم نہیں دیتا اور نہ ہی انہیں دین کے احکام سکھاتا ہے۔(۴)… وہ شخص جو کسی مزدور سے اجرت پر کام لیتا ہے اور وہ کام پورا کرلیتاہے مگر یہ اس کی مزدوری ادا نہیں کرتا اور(۵)… وہ شخص جو کسی عورت پر مہر کے معاملے میں ظلم کرتا ہے۔‘‘ (۲)

اللہ عَزَّوَجَلَّ مظلوم کا رفیق ہے:

{49}… حضرت سیِّدُنا عبداللہبن سلام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ جب اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مخلوق کو پیدافرمایا اور وہ اپنے قدموں پر کھڑی ہوگئی تو انہوں نے بارگاہِ الٰہی میں اپنے سروں کو بلند کرکے عرض کی: ’’اے پروردگار

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابن ماجہ،ابواب الفتن،باب الامر بالمعروف والنہی عن المنکر ،الحدیث:۴۰۱۰،ص۲۷۱۸، بتغیرٍقلیلٍ۔

2کتاب الکبائرللذہبی،الکبیرۃ السادسۃ والعشرون:الظلم ،ص۱۱۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن