30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو اس پر گراں نہ گزرے بلکہ یہ خوشی محسوس کرے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اسے اس بڑی آزمائش سے نجات عطا فرمائی ہے۔ پس ان صورتوں میں وہ صحیح ارادے والا اور بہت زیادہ ثواب پانے والا ہے اور جب اس میں یہ تمام خصلتیں نہ پائی جائیں تو وہ فاسد نیت والا اور ہلاک ہونے والا ہے کیونکہ اس کا ارادہ مرتبہ کی طلب اور ہم عصروں پر ممتاز ہونا ہے۔ ہم اس بحث کو مزید احادیث ِ مبارکہ اور آثار کے بیان کے ساتھ مکمل کریں گے جنہیں بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے ذکر کیا ہے۔ چنانچہ،
{45}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو لوگ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مال میں ناحق تصرف کرتے ہیں ان کے لئے قیامت کے دن (جہنم کی) آگ ہے۔‘‘ (۱)
بالشت بھر ظلم کا عذاب:
{46}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جس نے ایک بالشت زمین کے برابر بھی ظلم کیا بروزِقیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے گلے میں سات زمینوں کا طوق ڈالے گا۔‘‘ (۲)
بعض کتابوں میں ہے، تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: ’’میرا غضب اس پر شدید ہوجاتا ہے جو ایسے شخص پر ظلم کرے جو میرے سوا کسی کو مددگار نہیں پاتا۔‘‘ (۳)
شاعر نے کتنی اچھی بات کہی:
لَا تَظْلِمَنَّ اِذَا مَا کُنْتَ مُقْتَدِرًا فَالظُّلْمُ تَرْجِعُ عُقْبَاہُ اِلَی النَّدَمِ
تَنَامُ عَیْنَاکَ وَالْمَظْلُوْمُ مُنْتَبِہٌ یَدْعُوْ عَلَیْکَ وَعَیْنُ اللہِ لَمْ تَنَمِ
ترجمہ: (۱)…اگرتجھے طاقت حاصل ہو تو ہر گز ظلم نہ کر کیونکہ ظلم کا انجام ندامت ہے۔
( ۲)… تیری آنکھیں سو جاتی ہیں مگر مظلوم بیدار رہتا ہے اور تجھے بددعا دیتا ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نہیں سوتا۔
ایک اور شاعر نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری ،کتاب فرض الخمس ،باب قولہ تعالی:فَاَنَّ لِلّٰہِ خُمُسَہٗ وَلِلرَّسُوْلِ ،الحدیث:۳۱۱۸،ص۲۵۱۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند السیدۃ عائشۃ ،الحدیث:۲۶۲۸۴،ج۱۰،ص۱۱۷۔
3…المعجم الصغیر للطبرانی ،الحدیث:۷۱،الجزء الاول،ص۳۱۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع