دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مستحب۔‘‘ (۱)

میں نے عنوان میں آخری گناہ کے بارے میں لفظِ’’باطل‘‘ کی قید لگائی اور یہ علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی تصریح کے مطابق ہے اور بعض متاخرین علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’ایسی شکایت کرنا کبیرہ گناہ ہے جو مسلمان کے حق میں نقصان دہ ہو اگرچہ شکایت کرنے والا سچا ہو اور اس کا احتمال ہے بلکہ جب اس سے شدید نقصان ہوتو اس کا کبیرہ ہونا یقینی ہے۔‘‘

جان لیجئے! جو ظالموں کے پاس جانے کا عادی ہووہ بعض اوقات یہ دلیل دیتا ہے کہ اس کا ارادہ مظلوم یا کمزور کی مدد کرنے یا ظلم کو دورکرنے یا نیکی میں واسطہ بننے کا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جب وہ ان ظالموں کا کھانا کھاتا ہے یا ان کے مقاصد میں یا ان کے حرام مال میں سے کسی چیز میں شریک ہوتا ہے یا کسی برائی کے معاملہ میں حق پوشی کرتا ہے تو اس کی بری حالت کے پیشِ نظر کسی دلیل کی ضرورت نہیں کیونکہ ہر صاحب ِ بصیرت گواہی دے گا کہ وہ سیدھے راستے سے بھٹکا ہوا اور اپنے پیٹ اور خواہش کا غلام ہے، پس یہ ان لوگوں میں سے ہے جن کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے گمراہ اور ہلاک کر دیا، نیز اعمال کے اعتبار سے اُن خسارہ اٹھانے والے لوگوں میں سے ہے جن کی کوشش دُنیوی زندگی میں گم ہو چکی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ اچھا کام کر رہے ہیں ،اور وہ ان لوگوں میں سے ہے جو خود کو اصلاح کرنے والا گمان کرتے ہیں جبکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کے متعلق فرماتا ہے:

اَلَاۤ اِنَّہُمْ ہُمُ الْمُفْسِدُوۡنَ وَلٰکِنۡ لَّا یَشْعُرُوۡنَ﴿۱۲۱، البقرۃ:۱۲)

ترجمۂ کنز الایمان: سنتا ہے وہی فسادی ہیں مگر انہیں شعور نہیں۔

جو ان تمام باتوں سے پاک ہو تب بھی وہ محلِ اشتباہ میں ہے اور اس کے حال کے لئے ایک ترازو اور میزان ہے جو کبھی اس کے کامل ہونے کا تقاضا کرتا ہے اور کبھی ناقص ہونے کا اور جب وہ اُمراکے پاس جانے میں مجبور ہو مگر چاہتا ہو کہ کاش اس کے بغیر گزارہ ہو جاتا اور اس کے بغیر وہ مظلوم کی مدد کر سکتا اوروہ ان کی صحبت پر راضی بھی نہ ہو اور اپنی زبان کی لغزشوں کا شکار بھی نہ ہو مثلاً یوں نہ کہے کہ میرے بادشاہ کو سفارش کرنے کی وجہ سے وہ ظالم سے محفوظ رہا وغیرہ اور اگر بادشاہ کسی کو اس پر ترجیح دے کر اپنا قریبی بنا لے اور وہ اس سے مطمئن ہو جائے اور اس کا خیال رکھنے لگے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1شرح صحیح مسلم للنووی،کتاب الایمان،باب بیان تحریم النمیمۃ،ج ۱،الجزء الثانی، ص۱۱۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن