دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم اور حضرت سیِّدَتُنا فاطمۃ الزہراء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا وغیرہ کا نام لیاتو میں نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! کیا میں بھی اہلِ بیت سے ہوں ؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’ہاں ! جب تک تو کسی بادشاہ کے دروازے پر کھڑا نہ ہو گا یا کسی امیر کے پاس سوال کرنے نہ جائے گا (تو اہلِ بیت سے ہے)۔‘‘ (۱)

گفتگو کے گہرے اثرات:

{43}… حضرت سیِّدُنا علقَمہ بن وقَّاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اہلِ مدینہ میں سے ایک باعزَّت شخص کے پاس سے گزرے اور اس سے ارشاد فرمایا: میرا تم سے ایک حرمت کا تعلق ہے اور دوسرا مسلمان ہونے کاحق ہے، میں نے تمہیں ان اُمراکے پاس جاتے اور ان کے ہاں گفتگو کرتے دیکھا ہے جبکہ صحابی ٔ رسول رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ حضرت سیِّدُنا بلال بن حارث مُزَنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو میں نے یہ ارشاد فرماتے سنا کہ حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’ تم میں سے کوئی شخص ایسا کلمہ کہہ دیتا ہے جس سے اللہ عَزَّوَجَلَّ خوش ہو جاتا ہے مگر وہ نہیں جانتا کہ اس بات نے کیا اثر کیا لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّ اس بات کی وجہ سے اس کے لئے قیامت تک کی خوشنُودی لکھ دیتا ہے اور کبھی تم میں سے کسی کے منہ سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی ناراضی کا کلمہ نکل جاتا ہے اور وہ نہیں جانتا کہ اس کا کیا اثر ہو گا لیکن اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے حق میں قیامت تک کی ناراضی لکھ دیتا ہے۔‘‘ اب تم خود سمجھ لو کہ اپنے منہ سے کس قسم کی باتیں کرتے ہو اور میں حضرت سیِّدُنا بلال بن حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے سنی ہوئی حدیث ِ پاک کی وجہ سے بہت سی باتوں سے خاموش رہتا ہوں۔ (۲)

{44}… ایک روایت میں یوں ہے کہ حضرت سیِّدُنا بلال بن حارث رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے بیٹوں سے ارشاد فرمایا: ’’جب تم کسی بادشاہ کے پاس جاؤ تو اچھی طرح( محتاط ہوکر)جاؤکیونکہ میں نے سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو ارشاد فرماتے سنا پھر گزشتہ حدیث ِ پاک بیان کی۔‘‘

تنبیہ:ان پانچ گناہوں کو کبیرہ گناہوں میں شمار کرنا مذکورہ آیاتِ بیِّنا ت اور صحیح احادیث ِ مبارکہ سے واضح ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الاوسط ،الحدیث:۲۶۰۷،ج۲،ص۸۵۔

2…سنن ابن ماجہ،ابواب الفتن،باب کف اللسان فی الفتنۃ،الحدیث:۳۹۶۹،ص۲۷۱۵۔

الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب البروالاحسان،باب الصدق والامر…الخ، الحدیث:۲۸۰،ج۱،ص۲۴۹۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن