دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

نے ان کے جھوٹ کی تصدیق کی اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی وہ حوض پر نہ آئے گا۔‘‘ (۱)

{39}…رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’کچھ حُکَّام ایسے ہوں گے جنہیں ان کے مصاحبین اورغَوَاش(یعنی چالاک و عَیّار)لوگ رعایا کے معاملات سے اندھیرے میں رکھیں گے، وہ جھوٹ بولیں گے اورظلم کریں گے۔ تو جوشخص ان کے پاس آئے، ان کے جھوٹ کی تصدیق کرے اور ظلم پران کی مدد کرے اس کا مجھ سے کوئی تعلق ہے نہ مجھے اس سے کوئی سروکار، اور جو ان کے پاس نہ جائے اور ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرے اور ظلم پران کی مددنہ کرے میں اس سے ہوں اور وہ مجھ سے ہے۔‘‘ (۲)

{40}…ایک روایت میں حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے ان کے جھوٹ کو سچ قرار دیااور ان کے ظلم پر مد د کی میں اس سے بری ہوں اوروہ مجھ سے بری ہے۔‘‘ (۳)

خار دار درخت سے پھول ہاتھ نہیں آتے :

{41}…حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’میری امت کے کچھ لوگ دین میں سمجھ حاصل کریں گے، قرآن پڑھیں گے اور کہیں گے:ہم اُمراکے پاس جاتے ہیں تا کہ ان سے ان کی دنیا(کی دولت) حاصل کر یں مگر ہم اپنے دین کو ان سے جدا رکھتے ہیں۔ حالانکہ ایسا نہیں ہو گاجیسا کہ کانٹے دار درخت سے کانٹے ہی ہاتھ آتے ہیں اسی طرح وہ ان کے قرب سے گناہ ہی پائیں گے ۔‘‘ حضرت سیِّدُنا محمد بن صباح رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں : ’’گویا وہ ان کے قرب سے گناہوں کے سوا کچھ نہ پائیں گے ۔‘‘ (۴)

{42}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمت صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے غلام حضرت سیِّدُنا ثوبان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اپنے اہلِ بیت کے لئے دعا فرمائی اور ان میں امیر المؤمنین حضرت

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الاحسان بتریب صحیح ابن حبان،کتاب البروالاحسان،باب الصدق والامربالمعروف…الخ،الحدیث:۲۸۴،ج۱،ص۲۵۱۔

2المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی سعید الخدری، الحدیث:۱۱۱۹۲،۱۱۸۷۳،ج۴،ص۵۰،۱۸۳۔

3الاحسان بتریب صحیح ابن حبان،کتاب البروالاحسان،باب الصدق والامربالمعروف…الخ،الحدیث:۲۸۶،ج۱،ص۲۵۲۔

4سنن ابن ماجہ،کتاب السنۃ ،باب الانتفاع بالعلم والعمل بہ،الحدیث:۲۵۵،ص۲۴۹۳۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن