30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{36}… حضرت سیِّدُنا کعب بن عجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمارے پاس تشریف لائے ہم 9 افراد تھے، 5 ایک اور 4 ایک یعنی ایک گروہ عربوں کا اور ایک عجمیوں کا تھا۔ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’غور سے سنو! کیا تم سن رہے ہو؟ یقینا عنقریب میرے بعد امرا ہوں گے جو اُن کے پاس جائے گا اور ان کے جھوٹ کو سچ قرار دے گا اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے گاتو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کا مجھ سے کوئی تعلق ہے اور وہ میرے حوض پر ہرگزنہ آئے گا اور جو اُن کے پاس نہ گیا اور ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کی اور نہ ہی ان کے جھوٹ کو سچ قرار دیا تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور وہ میرے حوض پر آنے والا ہے۔‘‘ (۱)
{37}… حضرت سیِّدُنا نعمان بن بشیر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نمازِ عشاء کے بعد ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم مسجد میں تھے۔ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے آسمان کی طرف نگاہِ رحمت اٹھائی پھر نیچے کر لی یہاں تک کہ ہم نے گمان کیا کہ آسمان میں کوئی معاملہ پیش آیا ہے، پھر آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جان لو! میرے بعد ایسے اُمراہوں گے جو ظلم کریں گے اور جھوٹ بولیں گے، جس نے ان کے جھوٹ کو سچ قرار دیا اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی وہ مجھ سے نہیں اور نہ ہی میں اس سے ہوں اور جس نے ان کے جھوٹ کو سچ قرار نہ دیااورنہ ہی ان کے ظلم پر ان کے ساتھ تعاون کیاوہ مجھ سے ہے اورمیں اس سے ہوں۔‘‘ (۲)
{38}… حضرت سیِّدُنا عبداللہبن خبَّاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ہم سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے درِ اقدس پر بیٹھے ہوئے تھے کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہمارے پاس تشریف لائے اور ارشاد فرمایا:’’غور سے سنو۔‘‘ ہم نے عرض کی:’’ارشاد فرمائیے۔‘‘ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے پھر فرمایا:’’غور سے سنو۔‘‘ ہم نے عرض کی:’’ارشاد فرمائیے۔‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’میرے بعد ایسے حکمران ہوں گے کہ تم ان کے جھوٹ کی تصدیق نہ کرنا اور نہ ہی ان کے ظلم پر اعانت کرنا، جس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع الترمذی،ابواب الفتن، باب فی التحذیر عن موافقۃ امراء السوء، الحدیث:۲۲۵۹،ص۱۸۷۹۔
2…المسند
للامام احمد بن حنبل ،حدیث النعمان بن بشیر ،الحدیث:۱۸۳۸۱،ج۶،ص۳۷۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع