دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ہے؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’میرے بعدایسے اُمرا وحکمران ہوں گے جو نہ میری ہدایت کے مطابق ہدایت دیں گے اور نہ ہی میری سنت پر عمل کریں گے، پس جن لوگوں نے ان کے جھوٹ کو سچ قراردیا اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی تو وہ مجھ سے نہیں اور نہ میں ان سے ہوں اور نہ ہی وہ میرے حوض پر آئیں گے اور جن لوگوں نے ان کے جھوٹ کو سچ قرار نہ دیااور نہ ہی ان کے ظلم پر ان کی مدد کی تو وہ مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں ، عنقریب وہ میرے حوض پر آئیں گے۔ اے کعب بن عجرہ! روزہ ڈھال ہے اور صدقہ گناہوں کو مٹاتا ہے اور نماز قربِ الٰہی کا ذریعہ ہے،(راوی فرماتے ہیں ) یا فرمایا:نماز دلیل ہے۔ اے کعب بن عجرہ ! لوگ دو حال میں صبح کرتے ہیں پس اپنے نفس کو بیچنے والا اسے آزاد کرنے والا ہوتا ہے یا اس کو بیچنے والا اسے ہلاک کرنے والا ہوتا ہے۔‘‘ (۱)

{34}اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’عنقریب اُمرا ہوں گے، جو اُن کے پاس آ ئے گا ، ان کے ظلم پر ان کی مدد کرے گا، ان کے جھوٹ کو سچ قرار دے گا تو میرا اس سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی اس کا مجھ سے کوئی تعلق ہے اور وہ میرے حوض پر ہرگزنہ آئے گا اور جو اُن کے پاس نہ گیا، ان کے ظلم پر ان کی مدد نہ کی ، نہ ہی ان کے جھوٹ کو سچ قرار دیا تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں ، عنقریب وہ میرے حوض پر آئے گا۔‘‘ (۲)

{35}… حضرت سیِّدُنا کعب بن عجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے(حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھ سے ارشاد فرمایا:)’’اے کعب بن عجرہ ! میں تیرے بارے میں ایسے اُمرا سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ طلب کرتاہوں جو میرے بعد ہوں گے، جو ان کے دروازوں سے وابستہ ہوا اور ان کے جھوٹ کو سچ قرار دیا اور ان کے ظلم پر ان کی مدد کی تو وہ مجھ سے نہیں اور نہ میں اس سے ہوں اور وہ میرے حوض پر نہ آئے گا،اور جو ان سے وابستہ ہوا یا نہ ہوا اور ان کے جھوٹ کو سچ قرار نہ دیا اور نہ ہی ان کے ظلم پر ان کی اعانت کی تو وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور عنقریب وہ میرے حوض پر آئے گا۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المسند للامام احمد حنبل،مسند جابربن عبد اﷲ ،الحدیث:۱۴۴۴۸،ج۵،ص۶۴۔

2الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب الصلاۃ ،باب فضل الصلوات الخمس ،الحدیث:۱۷۲۰،ج۳،ص۱۱۱۔

3جامع الترمذی ،ابواب السفر ،باب ماذکر فی فضل الصلاۃ ،الحدیث:۶۱۴،ص۱۷۰۶۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن