30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{29}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’بندے کو اپنے ظالم یا مظلوم بھائی کی مدد کرنی چاہئے اگر وہ ظالم ہو تواسے روکے، بے شک یہی اس کی مدد ہے اور اگر وہ مظلوم ہو تو اس کی مدد کرے۔‘‘ (۱)
{30}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جوشخص کسی مومن کو منافق سے بچائے(راوی فرماتے ہیں کہ) میرے خیال میں آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ ارشاد فرمایا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ایک فرشتہ بھیجے گا ہے جو قیامت کے دن اس کے گوشت کو جہنم کی آگ سے بچائے گا۔‘‘ (۲)
{31}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جس نے گاؤں میں رہائش اختیار کی اس کامزاج سخت ہو گیا اور جس نے شکار کا پیچھاکیا وہ غافل ہو گیا اور جو بادشاہ کے دروازے پر آیا وہ آزمائش میں مبتلا کیا گیا اور بندہ بادشاہ کے جتنا زیادہ قریب ہوتا ہے وہ رحمت ِ الٰہی سے اتنا زیادہ دور ہو جاتا ہے۔‘‘ (۳)
{32}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے گاؤں میں سکونت اختیار کی اس کا مزاج سخت ہو گیا اور جس نے شکار کا پیچھا کیا وہ غافل ہو گیا اور جو بادشاہ کے پاس آیا وہ آزمائش میں مبتلا ہوا۔‘‘ (۴)
جامِ کوثر سے محرومی کا ایک سبب:
{33}… حضرت سیِّدُنا جابر بن عبداللہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن، اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیِّدُنا کعب بن عجرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ارشاد فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے بے وقوفوں کی حکومت سے پناہ میں رکھے۔‘‘ انہوں نے عرض کی: ’’بے وقوفوں کی حکومت سے کیا مراد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب البروالصلۃ والادب ،باب نصر الاخ ظالما او مظلوما ،الحدیث:۶۵۸۲،ص۱۱۳۰۔
2…سنن ابی داود ،کتاب الادب ،باب الرجل یذب عن عرض اخیہ ، الحدیث:۴۸۸۳،ص۱۵۸۱۔
3…المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی ھریرۃ ،الحدیث:۸۸۴۵،ج۳،ص۳۰۴۔
4…سنن ابی داود،کتاب الصید،باب فی اتباع الصید، الحدیث:۲۸۵۹،ص۱۴۳۶۔
المعجم الکبیر،الحدیث:۱۱۰۳۰،ج۱۱،ص۴۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع