30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہونے کی وجہ سے نفی ’’وَمَنۡ لَّمْ یَتُبْ‘‘ پر ختم کی گئی اور دوسری آیت ِ مبارکہ ’’اجْتَنِبُوۡا‘‘ امر کے صیغے کے ساتھ اثبات سے شروع کی گئی اور’’اِنََّّ اللہ‘‘ پر ختم کی گئی اور صرف پہلی آیت ِ مبارکہ میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فرمان’’وَمَنۡ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ‘‘ کے ساتھ سخت تنبیہ کرنے میں حکمت یہ ہے کہ جو پہلی آیت طیبہ میں مذکور ہوا اس میں زیادہ برائی ہے۔ کیونکہ یہاں موجودگی میں مزاح یا اشاروں وغیرہ سے ایذا پہنچانا مراد ہے بخلاف دوسری آیت ِ مبارکہ کے۔ کیونکہ یہ ایک مخفی امر ہے۔ گمان،تجسُّس اور غیبت میں سے ہر ایک پوشیدگی اور عدمِ علم کا تقاضا کرتا ہے۔
مندرجہ بالا آیاتِ مقدّسہ جن آداب، احکام، حکمتوں اور وعیدوں پر مشتمل ہیں ، ان میں سے چند کا ذکر یہاں ختم ہواکیونکہ ان کو نازل فرمانے والے پروردگار عَزَّوَجَلَّ کے علاوہ مکمل طور پر کوئی شمارنہیں کرسکتا ۔ اب غیبت اور اس کے متعلقات کے بارے میں چند احادیث ِ مبارکہ ذکر کی جائیں گی۔
احادیث ِ مبارکہ میں غیبت کی مذمَّت:
{10}…حضرت سیِّدُنا ابو بکرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے حجۃ الوداع کے خطبے میں ارشاد فرمایا:’’بے شک تمہارے خون، تمہارے اموال اور تمہاری عزتیں تم پر اسی طرح حرام ہیں جس طرح تم پر یہ دن اس مہینے اور اس شہر میں حرام ہے۔‘‘(پھر استفسار فرمایا:) ’’کیا میں نے تمہیں (خدا عَزَّوَجَلَّ کا) پیغام پہنچا دیا؟‘‘ ( توصحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کی: ’’جی ہاں۔‘‘) (۱)
{11}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’ہر مسلمان پر اس کے مسلمان بھائی کا خون، عزت اور مال حرام ہے۔‘‘ (۲)
{12}…بزار شریف میں ہے کہ میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’سود سے بڑھ کرگناہ یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی بے عزتی کرے۔‘‘ (۳)
{13}… ابو داؤد شریف کے ایک نسخہ میں ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری ،کتاب الأضاحی، باب من قال:الأضحی یوم النحر ،الحدیث:۵۵۵۰،ص۴۷۷۔
2…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم ظلم المسلم…الخ ،الحدیث:۶۵۴۱،ص۱۱۲۷۔
3…البحر
الزخار المعروف بمسند البزار ،مسند سعید بن زید ،الحدیث:۱۲۶۴،ج۴،ص۹۳۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع