30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقام پر ذلیل کرے جہاں اس کی بے عزَّتی اور آبروریزی کی جا رہی ہو تواللہ عَزَّوَجَلَّاسے ایسی جگہ ذلیل ورسوا کرے گا جہاں وہ اپنی مدد چاہتا ہو گااور جو کسی مسلمان کی ایسی جگہ مدد کرے جہاں اس کی عزَّت گھٹائی جا رہی ہو اوراس کی حرمت کا خیال نہ رکھا جا رہا ہو تواللہ عَزَّوَجَلَّاس کی ایسی جگہ پر مدد فرمائے گا جہاں اُسے مددِ الٰہی درکار ہو گی ۔‘‘ (۱)
مظلوم کی مدد نہ کرنے کی سزا:
{26}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندوں میں سے کسی بندے کو قبر میں 100 کوڑے مارنے کا حکم دیا گیا، وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے دعا کرتا رہا اور پکارتا رہا یہاں تک کہ اس کی سزا ایک کوڑا رہ گئی اور(کوڑا لگا تو) اس کی قبر میں آگ ہی آگ ہو گئی، جب آگ ختم ہوئی اور اسے افاقہ ہوا تو اس نے (فرشتوں سے) پوچھا: ’’تم نے مجھے کوڑا کیوں مارا؟‘‘ انہوں نے بتایا:’’تو نے ایک نماز بغیر طہارت کے پڑھی تھی اور ایک مظلوم کے پاس سے گزرا تھا لیکن اس کی مدد نہ کی ۔‘‘ (۲)
{27}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: ’’مجھے اپنی عزَّت وجلال کی قسم! میں ظالم سے دنیا و آخرت میں ضرور انتقام لوں گا اور اس سے بھی ضرور انتقام لوں گا جس نے کسی مظلوم کو دیکھا اور اس کی مدد پر قدرت کے باوجود مدد نہ کی۔‘‘ (۳)
ظالم کی مدد کرنے کا طریقہ:
{28} …اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشادفرمایا: ’’اپنے بھائی کی مدد کر خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔‘‘ ایک شخص نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! اگر وہ مظلوم ہوپھر تو میں اس کی مدد کروں گا اور آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا کیا خیال ہے کہ اگر وہ ظالم ہو تو اس کی مددکیسے کروں۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’تو اسے ظلم سے روکے یا منع کرے،بے شک یہی اس کی مدد ہے۔‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…سنن ابی داود،کتاب الادب،باب الرجل یذب عن عرض اخیہ، الحدیث:۴۸۸۴،ص۱۵۸۱،بتغیرٍقلیلٍ۔
2…التمھید لابن عبدالبر،یحیٰی بن سعید الانصاری،تحت الحدیث:۷۳۸/۳۲،ج۱۰،ص۱۶۶۔
3…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۰۶۵۲،ج۱۰،ص۲۷۸۔
4…صحیح
البخاری ،کتاب الاکراہ ،باب یمین الرجل لصاحبہ …الخ ،الحدیث:۶۹۵۲،ص۵۸۰۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع