دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مزید نصیحت فرمائیے۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’زیادہ ہنسنے سے بچو کیونکہ یہ دل کو مردہ کرتا اور چہرے کا نور ختم کر دیتا ہے۔‘‘ میں نے پھر عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مزید نصیحت فرمائیے۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’اپنے اوپر جہاد لازم کر لو کیونکہ یہی میری امت کی رُہْبَانِیَّتہے۔‘‘ میں نے پھر عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مزید نصیحت فرمائیے۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’مساکین سے محبت کرو اور ان کے ساتھ بیٹھا کرو۔‘‘ میں نے پھر عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مزید نصیحت فرمائیے۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’اپنے سے کمتر کی طرف دیکھو، اپنے سے بہتر کی طرف نہ دیکھو کیونکہ تیرے لئے یہی بہتر ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نعمت کو حقیر نہ سمجھو۔‘‘ میں نے عرض کی ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!مزید نصیحت فرمائیے۔‘‘ ارشاد فرمایا: ’’حق بات کہو اگرچہ کڑوی ہی ہو۔‘‘ میں نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مزید نصیحت فرمائیے۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’تو اپنے جس عیب کو جانتا ہے وہ تجھے لوگوں سے دور نہ کرے اور جو گناہ تو خود کرتا ہواس کی بنا پر لوگوں سے ناراض نہ ہواور تیرے لئے اتنا ہی عیب کافی ہے کہ تولوگوں کے عیوب جانے مگر اپنے اندرموجودخامیوں سے غافل ہو اورجو گناہ تو خود کرتا ہواس کے سبب لوگوں سے ناراض ہو۔‘‘ (حضرت سیِّدُنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :) پھر آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنا دست ِ اقدس میرے سینے پر مارا اور ارشاد فرمایا:’’اے ابو ذر! تدبیر جیسی کوئی عقل مندی نہیں ،(حرام کاموں سے) بچنے جیسا کوئی تقویٰ نہیں اور اچھے اخلاق جیسی کوئی شرافت نہیں۔‘‘ (۱)

حضرت سیِّدُنا امام حافظ زکی الدین عبدُ العظیم منذریعَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِیاس حدیث ِ پاک کو ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں : ’’یہ حدیث ِ پاک حضرت سیِّدُنا ابراہیم بن ہشام بن یحییٰ غسانی قُدِّسَ سِرُّہُ النُّوْرَانِیاپنے والد سے روایت کرنے میں منفرد ہیں ، یہ طویل حدیث ِ مبارکہ ہے جس کی ابتدا میں حضرات انبیاءے کرام عَلَـــیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا ذکر ِ خیر ہے، میں نے اس میں سے یہی حصہ ذکر کیا ہے کیونکہ اس میں عظمت والے احکام اور بڑی بڑی نصیحتیں موجود ہیں۔ ‘‘ (۲)

جیسی کرنی ویسی بھرنی:

{25}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو کسی مسلمان کو ایسے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب البروالاحسان،باب ماجاء فی الطاعات ثوابھا،الحدیث:۳۶۲،ج۱،ص۲۸۸۔

2الترغیب والترھیب،کتاب القضائ، باب الترھیب من الظلم…الخ ،تحت الحدیث:۳۴۱۸،ج۳،ص۱۴۴۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن