30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مناجات کرتا ہے۔ (ii) ایک وہ جس میں وہ اپنے نفس کا محاسبہ کرتا ہے۔ (iii)ایک وہ جس میں وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی تخلیق میں غور و فکر کرتا ہے اور (iv) ایک وہ جس میں وہ اپنے کھانے پینے کی ضروریات کے لئے علیحدہ ہوتا ہے۔ (۳)… عقل مند پر لازم ہے کہ وہ 3 مقاصد کے لئے سفر کرے: (i) آخرت کے لئے زاد راہ تیار کرنا یا (ii)گزر اوقات کے لئے کمانا یا (iii) غیر حرام میں لذت حاصل کرنا ۔ (۴)… عقل مند پر لازم ہے کہ وہ اپنے زمانے کو دیکھنے والا، اپنی شان پرتوجہ رکھنے والااور اپنی زبان کی حفاظت کرنے والا ہو۔(۵)…جو اپنے کلام کا اپنے کام سے موازنہ کرتا ہے اوروہ بامقصد بات ہی کرتا ہے۔‘‘
سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے صحیفے:
(حضرت سیِّدُنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :) میں نے پھر عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! حضرت سیِّدُنا موسیٰعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے صحیفے کیسے تھے؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’وہ تمام کے تمام عبرت والے(یعنی عبرت انگیز باتوں پر مشتمل)تھے:(مثلاً )(۱)… مجھے اس پر تعجب ہے جسے موت کا یقین ہے پھر بھی وہ خوش ہوتا ہے(۲)…میں اس پر حیران ہوں جسے جہنم کا یقین ہے پھر بھی وہ ہنستا ہے(۳)… مجھے اس پر حیرانی ہے جسے تقدیر کا یقین ہے پھر بھی وہ حیلہ سازی کرتا ہے (۴)… تعجب ہے مجھے اس پر جو دنیا اور دنیا داروں پر دنیا کا پلٹنا دیکھتا رہتا ہے پھر بھی اس سے مطمئن ہوتا ہے اور(۵)… میں اس پر سخت حیران ہوں جسے کل حساب و کتاب کا یقین بھی ہے پھر بھی وہ عمل نہیں کرتا۔
آقاصلَّی اللہ عَلَیْہِ وَسَلَّم کی نصیحتیں :
(حضرت سیِّدُنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں :) میں نے پھرعرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مجھے نصیحت فرمائیے۔‘‘ تو آپصلَّی
اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’میں تجھے اللہ عَزَّوَجَلَّ سے ڈرنے کی
نصیحت کرتا ہوں کیونکہ یہ تمام معاملے کی اصل ہے۔‘‘ میں نے پھر عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! مزید نصیحت فرمائیے۔‘‘ ارشاد فرمایا:’’اپنے اوپر قرآنِ کریم کی
تلاوت اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کا ذکر لازم کرلو،
اس لئے کہ یہ تیرے لئے زمین میں نور اور آسمان میں چرچے کا باعث ہو گا۔‘‘ میں نے
پھر عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع