دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مدد کروں گا خواہ کچھ دیر بعدسہی۔‘‘ (۱)

{21}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’مظلوم کی دعا میں کوئی حجاب نہیں ہوتا اگرچہ وہ کافر ہی ہو ۔‘‘ (۲)

{22}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشا د فرمایا، اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: ’’میرا غضب اس پر شدید ہوتا ہے جس نے اس شخص پر ظلم کیا جو میرے سوا کسی کو مددگا ر نہیں پاتا۔‘‘ (۳)

{23}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ اس پر ظلم کرتا ہے، نہ اس سے خیانت کرتا ہے اور نہ ہی اُسے حقیر جانتا ہے(راوی فرماتے ہیں پھر)آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنے سینۂ اقدس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تقویٰ یہاں ہے، تقویٰ یہاں ہے، اور ایک انسان کے لئے اتنی ہی برائی کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے، ہر مسلمان پر مسلمان کا خون، عزَّت اور مال حرام ہے۔‘‘ (۴)

سیِّدُنا ابراہیم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے صحیفے:

{24}… حضرت سیِّدُنا ابو ذَر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! حضرت سیِّدُنا ابراہیمعَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے صحیفے کیسے تھے؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’وہ تمام کے تمام مثالوں پر مشتمل تھے: (مثلاً)(۱)… اے مغرور ومسلَّط بادشاہ! میں نے تجھے دُنیا کو ایک دوسری پر اکٹھا کرنے کے لئے نہیں بھیجا بلکہ اس لئے بھیجا کہ مجھ سے مظلوم کی دعا کو روک کیونکہ میں اس کی دعا رد نہیں کرتا اگرچہ وہ کافر ہی ہو۔(۲)… جب تک عقل مند کی عقل پر کوئی چیز غالب نہیں آتی اس وقت تک اس کے لئے چند گھڑیاں ہیں : (i) ایک وہ گھڑی جس میں وہ اپنے پروردگار عَزَّوَجَلَّ سے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الکبیر، الحدیث:۳۷۱۸،ج۴،ص۸۴۔

2…المسند للامام احمد بن حنبل ،مسند انس بن مالک بن النضر ،الحدیث:۱۲۵۵۱،ج۴،ص۳۰۶۔

3…المعجم الصغیر للطبرانی، الحدیث:۷۱، الجزء الاول،ص۳۱۔

4…صحیح مسلم،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم ظلم المسلم…الخ ،الحدیث:۶۵۴۱،ص۱۱۲۷۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن