دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

مفلس کون ہے؟

{11}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْنسے دریافت فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ مفلس کون ہے؟‘‘ انہوں نے عرض کی:’’ہم میں مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ درہم ہو اور نہ ہی مال۔‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’میری امت میں مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نماز، روزے اور زکوٰۃ لے کر آئے گا لیکن اُس نے اِس کو گالی دی ہو گی، اُس پر تہمت لگائی ہو گی، اِس کا مال کھایا ہو گا، اُس کا خون بہایا ہو گا اور اِس کو مارا ہو گا، پس اِس کو بھی اس کی نیکیاں دی جائیں گی اور اُس کو بھی اس کی نیکیاں دی جائیں گی، پھر اگر حقوق پورے ہونے سے پہلے اس کی نیکیاں ختم ہو گئیں تو اُن کے گناہ اس پر ڈال دئیے جائیں گے، پھر اسے (جہنم کی) آگ میں پھینک دیا جائے گا۔‘‘ (۱)

مظلوم کی بددعا:

{12}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے جب حضرت سیِّدُنا معاذ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو یمن کی طرف بھیجا تو ارشاد فرمایا:’’مظلوم کی بددعا سے بچوکیونکہ اس کے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے درمیان کوئی حجاب نہیں ہوتا۔‘‘ (۲)

تین قسم کے مقبول بندے:

{13}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’تین شخص ایسے ہیں جن کی دعا رد نہیں ہوتی: (۱)روزہ دارکی یہاں تک کہ افطار کرے (۲) عادل حکمران کی اور (۳) مظلوم کی، اس کی دعا کو تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بادلوں کے اوپر بلند کر دیتا ہے اور اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اور پروردگار عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے: میری عزت کی قسم! میں ضرور تیری مدد کروں گا چاہے کچھ دیر بعد ہی ہو۔‘‘ (۳)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم الظلم ،الحدیث:۶۵۷۹،ص۱۱۲۹۔

2…صحیح البخاری،کتاب الزکاۃ،باب اخذالصدقۃ من الاغنیاء وترد فی…الخ، الحدیث:۱۴۹۶،ص۱۱۸۔

3…جامع الترمذی ،کتاب الدعوات ،باب سبق المفردون ،الحدیث:۳۵۹۸،ص۲۰۲۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن