دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کرنے کے سبب ان کے درمیان جدائی ڈال دی جاتی ہے۔‘‘ (۱)

{8}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ ظالم کو ڈھیل دیتارہتا ہے جب پکڑتاہے تو پھر نہیں چھوڑتا پھر آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی:

وَکَذٰلِکَ اَخْذُ رَبِّکَ اِذَاۤ اَخَذَ الْقُرٰی وَہِیَ ظَالِمَۃٌ ؕ اِنَّ اَخْذَہٗۤ اَلِیۡمٌ شَدِیۡدٌ﴿۱۰۲﴾(پ۱۲، ھود:۱۰۲)

ترجمۂ کنز الایمان: اور ایسی ہی پکڑ ہے تیرے رب کی جب بستیوں کو پکڑتا ہے ان کے ظلم پر بے شک اس کی پکڑ دردناک کرّی ہے۔(۲)

{9}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’شیطان سرزمینِ عرب میں بتوں کی پوجا کئے جانے سے مایوس ہو چکا ہے مگر اس کے بدلے وہ تم سے ان گناہوں سے راضی ہوجائے گا جن کو تم حقیر سمجھتے ہو حالانکہ یہ قیامت کے دن ہلاک کرنے والے ہوں گے، حسب ِ استطاعت ظلم سے بچو اس لئے کہ بندہ قیامت کے دن نیکیاں لے کر آئے گا اور سمجھے گاکہ یہ اسے نجات دلا دیں گی، ایک اور شخص بارگاہِ ربوبیت میں حاضر ہو کر عرض کر ے گا: ’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ ! تیرے بندے نے مجھ پر ظلم کیا۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ (فرشتوں سے) ارشاد فرمائے گا:’’اس (ظالم) کی نیکیوں کو کم کردو۔‘‘ پس اس طرح ہوتا رہے گا یہاں تک کہ گناہوں کے سبب اس کے پاس کوئی نیکی نہ رہے گی۔ اس کی مثال ان مسافروں کی سی ہے جنہوں نے ایک بیابان زمین پر پڑاؤ کیا لیکن ان کے پاس لکڑیاں نہ تھیں ، پس وہ لکڑیاں اکٹھی کرنے کے لئے بکھر گئے اور لکڑیاں اکٹھی کر کے آگ روشن کی اور پھر جو چاہا پکایا اور گناہوں کامعاملہ بھی اسی طرح ہے۔‘‘ (۳) (لکڑیوں کے گٹھے کی طرح ایک ایک کرکے گناہوں کا بھی انبارلگ جاتا ہے)

{10}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس نے عزت یا کسی دوسری چیز میں اپنے بھائی پر ظلم کیا ہو وہ اس وقت سے پہلے آج ہی معافی مانگ لے کہ جب دینا ر ہوں گے نہ درہم۔ اگر اس کے پاس اچھا عمل ہو گا تو اس کے ظلم کے برابر اس سے وہ لے لیا جائے گا اور اگر اس کے پاس نیکیاں نہ ہوں گی تومظلوم کے گناہ اس کے کھاتے میں ڈال دئیے جائیں گے۔‘‘ (۴)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند عبد اﷲ بن عمر بن الخطاب ، الحدیث:۵۳۵۷،ج۲،ص۳۴۸۔

2…صحیح البخاری،کتاب التفسیر، سورۃ ہود، باب قولہ:وَکَذٰلِکَ اَخْذُ رَبِّکَ…الخ،الحدیث:۴۶۸۶،ص۳۸۹۔

3…مسند ابی یعلی الموصلی، مسند عبد اﷲ بن مسعود،الحدیث:۵۱۰۰،ج۴،ص۳۸۱۔

4…صحیح البخاری ،کتاب المظالم،باب من کانت لہ مظلمۃ …الخ ،الحدیث:۲۴۴۹،ص۱۹۲۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن