30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حرام چیزوں کو حلال جانا۔‘‘ (۱)
{4}…حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’خیانت سے بچوکیونکہ یہ بری خصلت ہے اور ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن تاریکیاں ہوں گے اور بخل سے بچو کیونکہ بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا یہاں تک کہ انہوں نے لوگوں کے خون بہائے اوران کی حرام چیزوں کو حلال جانا۔‘‘ (۲)
ظلم قحط سالی کا سبب ہے :
{5}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’آپس میں ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو ورنہ تم دعا کرو گے تو قبول نہ ہو گی اور بارش مانگو گے تو بارش نہ دی جائے گی اور مدد طلب کرو گے تو مدد نہ کی جائے گی۔‘‘ (۳)
شفاعت سے محروم لوگ:
{6}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’میری امت میں دوقسم کے لوگوں کو میری شفاعت نہ پہنچے گی: (۱)…بہت زیادہ ظالم اور سخت دل حاکم اور (۲)…دین میں حد سے بڑھنے والا اور اس سے نکل جانے والاہر شخص۔‘‘ (۴)
جدائی کا سبب:
{7}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمارشاد فرمایاکرتے تھے: ’’مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، نہ تو اس پر ظلم کرتا ہے اور نہ ہی اس سے خیانت کرتا ہے۔‘‘ اوریہ بھی فرماتے:’’اس ذات کی قسم جس کے قبضہ ٔ قدرت میں میری جان ہے! دو شخص آپس میں محبت کرتے رہتے ہیں پھر ان میں سے کسی ایک کے کوئی گناہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب التاریخ ،باب بدء الخلق ،الحدیث:۶۲۱۵،ج۸،ص۴۸۔
2…المعجم الاوسط،الحدیث:۶۲۹،ج۱،ص۱۸۹۔
3…مجمع الزوائد،کتاب الخلافۃ ،باب الزجر عن الظلم، الحدیث:۹۱۹۱،ج۵،ص۴۲۳۔
4…المعجم الکبیر، الحدیث:۸۰۷۹،ج۸، ص۲۸۱۔
المعجم الاوسط، الحدیث:۶۴۰،ج۱،ص۱۹۲۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع