30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
’’ان کے اعمال پر رضامند نہ رہو۔‘‘ (۱) ظاہر یہ ہے کہ مذکورہ تمام اقوال گزشتہ آیت ِ مبارکہ سے مراد ہوسکتے ہیں۔
ایک اورمقام پر اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرماتا ہے :
اُحْشُرُوا الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا وَ اَزْوَاجَہُمْ(پ۲۳، الصافات:۲۲)
ترجمۂ کنز الایمان:ہانکو ظالموں اور ان کے جوڑوں کو۔
یعنی ان کے ہم مثل اور پیروی کرنے والے۔
بروزِقیامت ظلم کی حالت:
حضرت سیِّدُنا ابن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ظلم قیامت کے دن کئی تاریکیوں ( کا سبب) ہوں گے۔‘‘ (۲)
{1}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن کئی تاریکیاں ہوں گے اور بخل سے بچو کیونکہ بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا،اس نے انہیں اس بات پر اُبھارا کہ وہ لوگوں کا خون بہا ئیں اور ان کی حرام چیزوں کوحلال جانیں۔‘‘ (۳)
ظلم حرام ہے:
{2}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمفرماتے ہیں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ارشاد فرمایا: ’’اے میرے بندو! میں نے خود پر ظلم حرام ٹھہرا یا اور تمہارے درمیان بھی اسے حرام قرار دے دیا پس آپس میں ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو۔‘‘ (۴)
{3}… تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’ظلم سے بچو کیونکہ ظلم قیامت کے دن تاریکیاں ہوں گے اور فحش کلامی سے بچو کیونکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ بری باتیں اور بے شرمی کے کام کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا اور بخل سے بچو کیونکہ بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو آمادہ کیا تو انہوں نے ایک دوسرے کے خون بہائے اور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کتاب الکبائر للذہبی، الکبیرۃ السادسۃ والعشرون الظلم، فصل فی الحذرمن الدخول…الخ ،ص۱۲۵۔
2…صحیح البخاری،کتاب المظالم،باب الظلم ظلمات یوم القیامۃ،الحدیث:۲۴۴۷،ص۱۹۲۔
3…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم الظلم، الحدیث:۶۵۷۶،ص ۱۱۲۹۔
4…صحیح مسلم
،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم الظلم ،الحدیث:۶۵۷۲،ص۱۱۲۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع