دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اور اللہ عَزَّوَجَلَّکے فرمانِ عالیشان ’’فَکَرِہۡتُمُوۡہُ‘‘ کا تقدیر کلام یہ ہے کہ تم اس کھانے یا گوشت کو ناپسند کرتے ہو، لہٰذا ایسا کام نہ کرو جو اس کے مشابہ ہو اور حضرت سیِّدُنا مجاہد عَلَـیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْوَاحِد(متوفی ۱۰۴ھ) کا یہ قول اسی طرف اشارہ کرتا ہے کہ جب لوگوں سے کہا جائے: ’’ اَیُحِبُّ اَحَدُکُمْ اَنۡ یَّاۡکُلَ لَحْمَ اَخِیۡہِ مَیۡتًایعنی کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے ؟‘‘ تو وہ کہیں گے:’’نہیں۔‘‘ تو پھر ان سے کہا جائے: ’’فَکَرِہۡتُمُوۡہُ یعنی تو تمہیں یہ گوارا نہ ہوگا۔‘‘یعنی جیسے تم یہ ناپسند کرتے ہو (کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاؤ تو ) اسی طرح اس کا برائی کے ساتھ ذکر کرنا بھی چھوڑ دو۔

اور اَیُحِبُّ میں ہمزہ انکاری ہو تو اس سے مراد یہ ہے کہ’’تم میں سے کوئی بھی اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانا پسند نہیں کرتا۔ پس جب تم اس کو ناپسند کرتے ہو تو پھر اس کی برائی بیان کرنے کو بھی ناپسند کرو۔‘‘

ایک قول یہ بھی مروی ہے کہ’’ فَکَرِہۡتُمُوۡہُ‘‘ کا معطوف علیہ محذوف ہے یعنی اصل عبارت یوں تھی کہ’’عُرِضَ عَلَیْکُمْ ذٰلِکَ فَکَرِہْتُمُوْہٗ یعنی تمہیں پیش کیا جائے تو تم اسے ناپسند کرو گے۔‘‘

اس آیت ِکریمہ میں ’’ فَکَرِہۡتُمُوۡہُ‘‘ کی (ہُ) ضمیر منصوب متصل کا مرجع میت ہو تو یہ بھی درست ہے تو اس صورت میں گویا کہ یہ اس کی صفت واقع ہو گی اور اس ڈراوے میں مبالغہ کا فائدہ دے گی یعنی مطلب یہ ہو گا کہ’’مردار اگرچہ انتہائی مجبوری کی حالت میں شاذو نادر ہی کھایا جاتا ہے لیکن وہ بھی جب بد بو دار ہو جائے تو پھر تو ہر کوئی اس سے نفرت کرتا ہے اور اس جگہ سے بھی دور بھاگتا ہے اور اس کے قریب تک پھٹکنے کی کوشش نہیں کرتا تو اسے کھانے کے لئے بھلا کیسے اس کے قریب جائے گا؟ غیبت کا بھی یہی حال ہے کہ اس سے اسی طرح دور رہنا واجب ہے جس طرح بدبودار مردار سے دور رہا جاتا ہے۔‘‘

مذکورہ دونوں آیاتِ مبارکہ سے حاصل ہونے والے نتائج و فوائد میں غور و فکر کریں گے اور ان میں اپنی فکر کے احاطے کو وسعت دیں گے تو اس برائی سے اِنْ شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ محفوظ رہیں گے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنی کتاب کے حقائق کو بہتر جانتا ہے۔

اسی طرح مزید غور و فکر کرو کہ اللہ عَزَّوَجَلَّنے اپنے بندوں پر رحمت اور مہربانی فرماتے ہوئے ان دونوں آیتوں میں سے ہر ایک کو توبہ کے ساتھ ختم کیا۔ البتہ! پہلی آیت ِ مبارکہ نہی کے صیغے سے شروع کی گئی اور دونوں کے قریب


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن