دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{42}… حضرت سیِّدُنا عمرو بن مُرَّہ جُھَنِیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے بیان کیا کہ میں نے رحمت ِ عالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ ارشاد فرماتے سنا:’’جسے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مسلمانوں کے کسی معاملے کا والی بنائے پھروہ بے کسی اور غریبی کے وقت ان کی حاجت برآری نہ کرے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِقیامت اس کی بے کسی اور محتاجی میں اس کی حاجت پوری نہ فرمائے گا۔‘‘پس حضرت سیِّدُنا امیر معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مسلمانوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے ایک آدمی مقرَّر فرما دیا۔‘‘ (۱)

{43}…حضوررحمتِ عالم،نُورِ مجسَّم، شاہِ بنی آدم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو حاکم حاجت مندوں ، بے کسوں اور محتاجوں پر اپنا دروازہ بند کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کی بے بسی، حاجت مندی اور محتاجی پر آسمان کے دروازے بند فرما دیتا ہے۔‘‘ (۲)

{44}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو مسلمانوں کے کسی معاملے کا نگران بنا اور اس نے کمزوروں اور حاجت مندوں سے کنارہ کشی کی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن اس کی حاجت پوری نہ فرمائے گا۔‘‘ (۳)

{45}… حضرت سیِّدُنا ابو شَمَّاخ اَزدِی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی اپنے چچا زاد بھائی، صحابی ٔ رسول سے روایت کرتے ہیں وہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا معاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے پاس تشریف لائے اور بیان کیا کہ میں نے حضورنبی ٔ رحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ ارشاد فرماتے سنا:’’جو مسلمانوں کے کسی معاملے کا والی بنا پھر مسکین، مظلوم اور حاجت مند پر اپنا دروازہ بند رکھا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ بروزِ قیامت اس کی حاجت اور محتاجی پر اپنی رحمت کے دروازے بند رکھے گا جبکہ وہ اس کا زیادہ محتاج ہوگا۔‘‘ (۴)

{46}… حضرت سیِّدُناابوجُحَیْفَہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ارشاد فرماتے ہیں کہ امیر المؤمنین حضرت سیِّدُنا معاویہ بن ابوسفیان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے لوگوں کا ایک گروہ بھیجا، لوگ نکل پڑے لیکن حضرت سیِّدُنااَ بُودَحْدَاح رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…سنن ابی داود،کتاب الخراج ،باب فیما یلزم الامام…الخ ،الحدیث:۲۹۴۸،ص۱۴۴۳، دون قولہ:یوم القیامۃ۔

2…جامع الترمذی،ابواب الاحکام ،باب ماجاء فی امام الرعیۃ ،الحدیث:۱۳۳۲،ص۱۷۸۵۔

3…المسند للامام احمد حنبل،حدیث معا ذ بن جبل ،الحدیث:۲۲۱۳۷،ج۸،ص۲۵۰۔

4…المسند للامام احمد بن حنبل،حدیث رجل من اصحاب ،الحدیث:۱۵۶۵۱،ج۵،ص۳۱۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن