30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو وہ جنت کی خوشبو نہ پا سکے گا۔‘‘ (۱)
{36}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو شخص مسلمانوں کے معاملات کا نگران بنے پھر ان کے لئے کوشش نہ کرے اوران کی خیر خواہی نہ کرے تو وہ ان کے ساتھ جنت میں داخل نہ ہو گا۔‘‘ (۲)
{37}…ایک روایت میں یہ اضافہ ہے: ’’جیسی خیرخواہی اور کوشش اپنے لئے کرتا ہے(ویسی ان کے لئے نہ کرے تو ان کے ساتھ جنت میں داخل نہ ہو گا)۔‘‘ (۳)
{38}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو مسلمانوں کے کسی معاملے کا نگران بنا پھر ان سے خیانت کی تو وہ جہنمی ہے۔‘‘ (۴)
{39}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’جس حاکم یا نگران نے کوئی تاریک رات اپنی رعایا سے دھوکا کرتے ہوئے گزاری اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر جنت حرام فرما دے گا۔‘‘ (۵)
{40}… ایک روایت میں سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جس حاکم نے اپنی رعایا سے دھوکا کرتے ہوئے رات گزاری اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر جنت حرام فرما دے گا حالانکہ قیامت کے دن اس کی خوشبو70سال کی مسافت سے پائی جائے گی۔‘‘ (۶)
{41}…سیِّدعالم ،نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جو مسلمانوں کے کسی معاملے کا امیر بنا اللہ عَزَّوَجَلَّ اس وقت تک اس کی کوئی حاجت پوری نہ فرمائے گا جب تک وہ لوگوں کی ضروریات کی طرف توجہ نہ دے ۔‘‘ (۷)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح البخاری،کتاب الاحکام، باب من استرعی رعیۃ فلم ینصح،الحدیث:۷۱۵۰،ص۵۹۵۔
2…صحیح مسلم،کتاب الایمان،باب استحقاق الوالی الغاش لرعیتہ النار ،الحدیث:۳۶۶،ص۷۰۲۔
3…المعجم الصغیر، الحدیث:۴۶۶، الجزء الاول،ص۱۶۷۔
4…المعجم الاوسط،الحدیث:۳۴۸۱،ج۲،ص۳۴۰۔
5…الترغیب والترھیب،کتاب القضاء ،باب ترغیب من ولی من امور۔۔الخ ،الحدیث:۳۳۸۰،ج۳،ص۱۳۳۔
6…الترغیب والترھیب،کتاب القضاء ،باب ترغیب من ولی من امور۔۔الخ ،الحدیث:۳۳۸۰،ج۳،ص۱۳۳۔
7…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۳۶۰۳،ج۱۲،ص۳۳۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع