دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ظالم حکمرانوں کے خلاف آقاصلَّی اللہ عَلَـــیْہِ وَسَلَّم کی دُعا:

{31}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے بارگاہِ الٰہی میں دُعا کی: ’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ! جو میری امت کے کسی معاملے کا والی بنا اور اس نے ان کو مشقت میں ڈالا تو تو بھی اُسے مشقت میں ڈال اور جو میری امت کے کسی معاملے کا والی بنا اور اس نے ان کے ساتھ نرمی کی تو تُو بھی اس کے ساتھ نرمی فرما۔‘‘ (۱)

{32}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جو میری امت کے کسی معاملے کا والی بنا اور اس نے ان کو مشقت میں ڈالا تو اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بَھْلَہ ہے۔‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بَھْلَہ سے کیا مراد ہے؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کی لعنت۔‘‘ (۲)

خوشبوئے جنت سے محروم کون؟

{33}سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’میرا جو امتی لوگوں کے کسی معاملے کا والی بنا پھر ان کی اس چیز سے حفاظت نہ کی جس سے وہ اپنی حفاظت کرتا ہے تو وہ جنت کی خوشبو نہ پائے گا۔‘‘ (۳)

خائن حکمران جہنمی ہے:

{34}شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ جس بندے کورعایا کا نگران بنائے اور وہ اپنی رعایا سے خیانت کرتے ہوئے مر جائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس پر جنت حرام فرما دیتا ہے۔‘‘ (۴)

{35}…بخاری ومسلم کی ایک روایت میں اس کے بعد یہ بھی ہے: ’’اور وہ خیر خواہی کے ساتھ ان کی نگرانی نہ کرے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح مسلم،کتاب الامارۃ، باب فضیلۃ الامیر العادل…الخ ،الحدیث:۴۷۲۲،ص۱۰۰۶۔

2مسند ابی عوانۃ،کتاب الامراء ،بیان ثواب الامام العادل المسقط، الحدیث:۷۰۲۳،ج۴،ص۳۸۰۔

3المعجم الصغیر للطبرانی، الحدیث:۹۱۸، الجزء الثانی،ص۵۴۔

4صحیح مسلم ،کتاب الایمان ،باب استحقاق الوالی الغاش لرعیتہ النار ،الحدیث:۳۶۳،ص۷۰۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن