30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جائے گا جس کی تہہ تک وہ 70 سال میں پہنچے گا۔‘‘ امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیِّدُنا سلمان فارسی اور حضرت سیِّدُنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے دریافت فرمایا:’’کیا تم نے یہ حدیث ِ پاک اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے سنی ہے؟‘‘ توانہوں نے عرض کی:’’جی ہاں۔‘‘ (۱)
{20}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جو میری امت کے کسی گروہ کا والی بنا خواہ وہ کم ہوں یا زیادہ اور اس نے ان میں عدل نہ کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے منہ کے بَل جہنم میں گرائے گا۔‘‘ (۲)
{21}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’جو شخص اس اُمت کے کسی معاملے کا والی بنا اور اس نے ان میں عدل نہ کیا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اُسے اَوندھے منہ جہنم میں گرائے گا۔‘‘ (۳)
ظالموں کا ٹھکانا:
{22}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’جہنم میں ایک وادی ہے، اُس میں ایک کنواں ہے جسے ھَبْھَبکہا جاتا ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ پر حق ہے کہ ہر ظالم سرکش کو اس میں رکھے۔‘‘ (۴)
بروزِ قیامت عدل کام آئے گا:
{23}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’بروزِ قیامت 10 آدمیوں کے امیر کو بھی بندھا ہوا لایا جائے گا اور اسے صرف عدل ہی چھڑا سکے گا۔‘‘ (۵)
{24}…شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق بیان ہے:’’ 10 آدمیوں کے امیر کو بھی بروزِ قیامت اس حال میں لایا جائے گا کہ وہ بندھا ہوا ہو گا اور اسے اس بندھن سے اس کاعدل ہی چھڑا سکے گا۔‘‘(۶)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…موسوعۃ الامام ابن ابی الدنیا،کتاب الاھوال،باب ذکر الحساب۔۔الخ،الحدیث:۲۴۶، ج۶،ص۲۴۳،بتغیرٍ۔
2…المعجم الاوسط ،الحدیث:۶۶۲۹،ج۵،ص۷۷۔
3…المستدرک،کتاب الاحکام ،باب قاضیان فی النار وقاض فی الجنۃ، الحدیث:۷۰۹۷،ج۵،ص۱۲۳۔
4…المعجم الاوسط، الحدیث:۳۵۴۸،ج۲،ص۳۶۳۔
5…المسند للامام احمد بن حنبل،مسند ابی ہریرۃ،الحدیث:۹۵۷۹،ج۳،ص۴۲۵۔
6…المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث سعد بن عبادۃ ،الحدیث:۲۲۵۲۶،ج۸،ص۳۳۹۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع