30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حکمران اللہ عَزَّوَجَلَّ کی کتاب کے خلاف حکم دیں گے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ان پر دشمن مسلَّط کر دے گا جو ان سے وہ سلطنت بھی چھین لے گا جو ان کے قبضہ میں ہو گی اور (۵) لوگ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی کتاب اور اس کے نبی (صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کی سنت کو چھوڑیں گے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ ان کے درمیان لڑائی جھگڑا ڈال دے گا۔‘‘ (۱)
قریش کی عظمت ِ شان :
{8}… حضرت سیِّدُنا بکیر بن وہبجَزَرِیرَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی بیان کرتے ہیں کہ حضرت سیِّدُنا انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: میں تمہیں ایک ایسی حدیثِ پاک سناتا ہوں جو میں ہر کسی کو نہیں سناتا: ’’ایک روز ہم گھر کے اندر تھے کہ باہر سے سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی آواز سنائی دی آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرمارہے تھے: ’’امام قریش سے ہوں گے،میرا تم پر حق ہے اور اسی کی مثل ان کا بھی تم پر حق ہے جب تک کہ اُن سے رحم طلب کیا جائے تووہ رحم کریں ، اگر کوئی عہد کریں تو اُسے پورا کریں ، اگر کوئی فیصلہ کریں تو عدل وانصاف سے کریں اور ان میں سے جس نے ایسا نہ کیا اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے۔‘‘ (۲)
{9}…شَفِیْعُ الْمُذْنِبِیْن،اَنِیْسُ الْغَرِیْبِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے: ’’یہ (خلافت کا) معاملہ اس وقت تک قریش میں رہے گا جب تک کہ اُن سے رحم طلب کیا جائے تو وہ رحم کریں ، جب فیصلہ کریں تو عدل کریں اور جب (مالِ غنیمت وغیرہ) تقسیم کریں تو انصاف کریں اور ان میں سے جس نے ایسا نہ کیا اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّ، فرشتوں اور تمام لوگوں کی لعنت ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے نفل قبول فرمائے گا نہ فرض۔‘‘ (۳)
{10}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَـزَّ ہٌ عَنِ الْعُیوب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ دلنشین ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اس قوم کو پاک نہیں فرماتا جس میں حق کے ساتھ فیصلہ نہیں کیا جاتا اور کمزور طاقت ور سے اپنا حق بغیر پریشانی کے وصول نہیں کر سکتا۔ ‘‘ (۴)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان للبیھقی،باب فی الزکاۃ/التشدید علی من منع الزکاۃ،الحدیث:۳۳۱۵،ج۳، ص۱۹۷۔
2…المسند للامام احمد بن حنبل، مسند انس بن مالک بن النضر، الحدیث:۱۲۳۰۹،ج۴،ص۲۵۹۔
3… المسند للام احمد بن حنبل ،حدیث ابی موسی الاشعری، الحدیث:۱۹۵۵۸، ج۷، ص۱۳۳۔
4…المعجم الکبیر، الحدیث:۹۰۳،۶۳۵،ج۱۹،۲۴،ص۳۸۵،۲۴۸ ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع