30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نماز قبول نہیں فرماتا۔‘‘ (۱)
توحید کی گواہی کس کی قبول نہیں ؟
{5}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ تین (قسم کے) لوگوں کی توحیدکی گواہی قبول نہیں فرماتا۔‘‘ اُن میں ظالم حاکم کا بھی ذکرفرمایا۔ (۲)
حاکم اسلام زمین پر ظلِّ الٰہی ہوتا ہے:
{6}… سرکارِ مکۂ مکرمہ، سردارِ مدینۂ منورہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’سلطان زمین پر ظلِّ الٰہی ہوتا ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے بندوں میں سے ہر مظلوم اس کی پنا ہ لیتا ہے، اگر وہ عدل کرے تو اس کے لئے اجر اور رعایا پر شکر لازم ہے اور اگر وہ ظلم وزیادتی کرے تو اس پر گناہ اور رعایا پر صبر ہے۔ جب بادشاہ ظلم کرتے ہیں تو بارش رُک جاتی ( یعنی قحط سالی ہو جاتی) ہے۔ جب زکوٰۃ روک لی جائے تو جانور ہلاک ہونے لگتے ہیں۔ جب زنا عام ہو جائے تو محتاجی اور غریبی عام ہو جاتی ہے اور جب ذمہ توڑ دیا جا ئے توکفا ر کو غلبہ حاصل ہو جاتاہے(راوی فرماتے ہیں :) یا اسی کی مثل کوئی کلمہ ارشاد فرمایا۔ ‘‘ (۳)
پانچ برائیوں کا نتیجہ:
{7}… حضرت سیِّدُنا عبداللہبن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا بیان کرتے ہیں کہ ہم بارگاہِ رسالت میں حاضر تھے کہ آپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جب تم میں 5 برائیاں عام ہوجائیں گی تو اس وقت تمہاری کیا حالت ہو گی، میں اللہ عَزَّوَجَلَّ سے پناہ طلب کرتا ہوں کہ وہ تم میں پیدا ہوں یا تم انہیں پاؤ: (۱) جب کسی قوم میں اعلانیہ فحاشی عام ہوجائے گی تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں (مثلاً ایڈز،Aids وغیرہ)ظاہر ہو جائیں گی جو ان سے پہلوں میں نہ تھیں (۲) جب کوئی قوم زکوٰۃ روک لے گی تو آسمان سے بارش روک دی جائے گی اور اگر چوپائے نہ ہوتے تو ان پر کبھی بارش نہ برستی (۳) جب کوئی قوم ناپ تول میں کمی کرے گی تو قحط سالی، شدید تنگی اور بادشاہ کے ظلم کا شکار ہوجائیں گے (۴) جب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المستدرک ،کتاب الاحکام ،باب لا یقبل اللہ صلاۃ…الخ ، الحدیث:۷۰۹۱،ج۵،ص۱۲۱،بتغیرٍ۔
2…المعجم الاوسط،الحدیث:۳۱۰۴،ج۲،ص۲۳۰۔
3…الکامل فی
ضعفاء الرجال لابن عدی ،الرقم۸۰۱ سعید بن سنان الحمصی،ج۴،ص۴۰۲،
بتغیرٍقلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع