30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کبیرہ نمبر343: حاکم یا اس کے نائب کا لوگوں پرظلم کرنا
کبیرہ نمبر344: امیر یا اس کے نائب کا رعایا سے دھوکا کرنا
کبیرہ نمبر345: حاکم یا اس کے نائب کا عوام کی ضروریات
پوری نہ کرنا
ظالم حکمرانوں کا انجام:
{1}… حضرت سیِّدُنا عبداللہبن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’قیامت کے دن لوگوں میں سب سے سخت عذاب اسے ہو گا جس نے کسی نبی کو شہید کیا یا جسے کسی نبی نے قتل کیا اور ظالم امام(یعنی حاکم) کو۔‘‘ (۱)
بزار کی روایت میں ’’ظالم امام ‘‘ کی جگہ ’’گمراہ امام‘‘ ہے۔‘‘ (۲)
سب سے ناپسندیدہ لوگ:
{2}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’چار(قسم کے) لوگوں کو اللہ عَزَّوَجَلَّ ناپسند فرماتاہے: (۱) قسم کھا کر مال بیچنے والا(۲)متکبر فقیر (۳) بوڑھا زانی اور (۴) ظالم حاکم۔‘‘ (۳)
{3}…مسلم شریف کی روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں : ’’جھوٹا بادشاہ اورمتکبر فقیر۔‘‘ (۴)
ظالم حاکم کی نماز مقبول نہیں :
{4}… حضرت سیِّدُنا طلحہ بنعُبَیداللہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب،حبیب لبیب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کو یہ ارشاد فرماتے سنا: ’’خبردار! اے لوگو! اللہ عَزَّوَجَلَّ ظالم(حاکم) کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر،الحدیث:۱۰۴۹۷،۱۰۵۱۵،ج۱۰،ص۲۱۱،۲۱۶۔
2…البحرالزخارالمعروف بمسند البزار ،مسند عبد اللہ بن مسعود ،الحدیث:۱۷۲۸،ج۵،ص۱۳۸۔
3…سنن النسائی ،کتاب الزکاۃ ،باب الفقیر المختال ،الحدیث:۲۵۷۷،ص۲۲۵۴۔
4…صحیح
مسلم،کتاب الایمان، باب بیان غلظ تحریم اسبال الازار…الخ، الحدیث:۲۹۶،ص۶۹۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع