30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
یہی کہتا ہوں کہ جسے ہم کسی کام پر عامل بنائیں وہ قلیل وکثیر سب لے کر حاضر ہو جائے اس کے بعد اُسے اس میں سے جو دیا جائے وہ لے لے اور جس سے منع کیا جائے اس سے رک جائے۔‘‘ (۱)
عامل کے ہدیہ لینے کا حکم:
{15}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے قبیلہ ازد کے ایک شخص کو صدقہ وصول کرنے کا عامل بنایا جسے (قبیلہ بَنِی لُتْب کی نسبت سے) اِبْنُ اللُتْبِیَّہ کہا جاتا تھا۔ جب وہ واپس آیا تو کہنے لگا:’’یہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے لئے ہے اور یہ میرے لئے ہدیہ ہے۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسولصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کھڑے ہو گئے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حمد و ثنا کرنے کے بعد ارشاد فرمایا:’’میں نے تم میں سے ایک شخص کو اس کا عامل بنایا جس کی اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے ولایت دی اب وہ کہتا ہے کہ یہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے لئے ہے اور یہ میرے لئے ہدیہ ہے، اگر وہ سچا ہے تو اپنے ماں باپ کے گھر کیوں نہ بیٹھا رہا یہاں تک کہ اُسے یہ ہدیہ پہنچ جاتا؟ اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم! تم میں سے کوئی بھی شخص جو چیز ناحق لے گا قیامت کے دن اسے اٹھائے ہوئے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں پیش ہوگا۔‘‘ (۲)
قبر میں آگ کا کرتَہ:
{16}…حضرت سیِّدُنا ابورافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے کہ میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم جب عصر کی نماز پڑھ لیتے تو بَنِی عَبْد الاَشْہَل کے پاس تشریف لے جاتے اور ان کے پا س گفتگو فرماتے رہتے یہاں تک کہ مغرب کے لئے اذان یا اقامت کہی جاتی۔ حضرت سیِّدُنا ابورافع رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں : حضور نبی ٔ کریم، رء ُوف رحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجلدی جلدی نمازِ مغرب کے لئے تشریف لے جا رہے تھے کہ بقیع کے مقام پر ہمارے پا س سے گزرے اور ارشاد فرمایا: ’’تم پر افسوس! تم پر افسوس!‘‘ اس بات سے میرے دل میں ڈر اور خوف پیدا ہوا اور میں پیچھے ہو گیا اور گمان کیا کہ آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممجھے فرما رہے ہیں ، آپصلَّی اللہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الامارۃ،باب تحریم ھدایا العمال،الحدیث:۴۷۴۳،ص۱۰۰۷۔
2…صحیح البخاری،کتاب الہبۃ،باب من لم یقبلالہدیۃ لعلۃ، الحدیث:۲۵۹۷،ص۲۰۴۔
صحیح مسلم،کتاب الامارۃ،باب تحریم ھدایاالعمال، الحدیث:۴۷۴۰،ص۱۰۰۷۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع