دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

حکمرانی کا وبال :

{11}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے مروی ہے، حضرت سیِّدُنا شریک رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : میں نہیں جانتا کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اسے مرفوع روایت کیا یا نہیں ، بہرحال آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا: ’’امارت وحکومت کا اوّل ندامت، درمیان نقصان اور آخر قیامت کے دن کا عذاب ہے۔‘‘ (۱)

صحابی ٔ رسول رَضِیَ اللہُ عَنْہ کا خوفِ آخرت:

{12}… امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروقِ اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے حضرت سیِّدُنا بشر بن عاصم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو ہوازَن کے صدقات پر عامل مقرَّر فرمایا لیکن حضرت سیِّدُنا بشر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نہ گئے تو امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ ان سے ملے اور دریافت فرمایا:’’کس چیز نے تمہیں پیچھے چھوڑا؟ کیا ہمارے لئے حکم سننا اور اطاعت کرنا نہیں ؟‘‘ انہوں نے عرض کی:’’کیوں نہیں ، لیکن میں نے حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ ارشاد فرماتے سنا:’’جو مسلمانوں کے کسی معاملے کا والی بنا اسے قیامت کے دن لایا جائے گا یہاں تک کہ اُسے جہنم کے ایک پل پر کھڑا کیا جائے گا، اگر وہ احسان کرنے والا ہوا تو نجات پا جائے گا اور اگربرائی کرنے والا ہوا تو پل نیچے سے پھٹ جائے گا، اور وہ جہنم میں 70 سال کی مسافت پرجاکرے گا۔‘‘

امیر المومنین حضرت سیِّدُنا عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ غمگین اورشکستہ دل ہو کر جا رہے تھے کہ راستے میں حضرت سیِّدُنا ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے ملاقات ہو گئی انہوں نے پوچھا:’’کیا وجہ ہے کہ میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو شکستہ دل اور غمگین دیکھ رہا ہوں۔‘‘ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے جواب دیا:’’میں دل گیر اور غمگین کیوں نہ ہوں جبکہ میں نے حضرت بشر بن عاصم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کو یہ کہتے سنا کہ پیارے آقا مدینے والے مصطفیٰصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’جو مسلمانوں کے کسی معاملے کا والی بنا اسے قیامت کے دن لایا جائے گا یہاں تک کہ اسے جہنم کے ایک پُل پر کھڑا کیا جائے گا، اگر وہ احسان کرنے والا ہوا تو نجات پا جائے گا اور اگربرائی کرنے والا ہوا تو پل نیچے سے پھٹ جائے گا اور وہ جہنم میں 70 سال کی مسافت پرجاکرے گا۔‘‘ تو حضرت سیِّدُنا ابو ذر غفاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے بھی آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکو یہ ارشاد فرماتے سنا: ’’جو مسلمانوں کے کسی معاملے کا والی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…المعجم الاوسط، الحدیث:۵۶۱۶،ج۴،ص۱۷۳۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن