دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ حضورنبی ٔپاک، صاحبِ لَوْلاک صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اپنا دست ِ اقدس میرے کندھوں پر رکھا اورفرمایا:’’اے ابو ذر! تو کمزور ہے اور یہ امانت ہے اور یہ قیامت کے دن عذاب اور ندامت کا باعث ہو گی مگر جو اسے اس کے حق سے لے اور وہ ذمہ داریاں پوری کرے جو اس میں ہیں۔‘‘ (۱)

{4}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت سیِّدُنا ابوذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے ارشاد فرمایا:’’اے ابو ذر! میں تجھے کمزور پاتا ہوں اورتیرے لئے وہی پسند کرتا ہوں جو اپنے لئے پسند کرتا ہوں ، کبھی دو آدمیوں پر بھی امیر نہ بننا اور نہ ہی کسی یتیم کے مال کا والی بننا۔‘‘ (۲)

اچھی زندگی اور بری موت:

{5}…اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیب،حبیب لبیب صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’عنقریب تم امارت و حکومت کی حرص کروگے تویہ بروزِ قیامت ندامت ہوگی،دودھ پلانے والی کتنی اچھی اور چھڑانے والی کتنی بری ہے(۳)۔‘‘ (۴)

آسمان سے لٹکنا حکمرانی سے بہتر ہے:

{6}…نورکے پیکر، تمام نبیوں کے سَرْوَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’امرا کے لئے ہلاکت ہے، سرداروں کے لئے ہلاکت ہے، امین بننے والوں کے لئے ہلاکت ہے، قیامت کے دن کچھ لوگ ضرور تمنا کریں گے کہ انہیں ان کے بالوں سے ثریّا(ستارے)سے لٹکادیاجاتااور زمین وآسمان کے درمیان ہلتے رہتے مگر کسی کام

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…صحیح مسلم ،کتاب الامارۃ،باب کراھۃ الامارۃ…الخ،الحدیث:۴۷۱۹،ص۱۰۰۵۔

2…المرجع السابق،الحدیث:۴۷۲۰۔

3…مفسر شہیر حکیم الامت حضرت علامہ مولانامفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الحنَّان(متوفی۱۳۹۱ھ)مراٰۃ المناجیح ،جلد5، صفحہ349 پر اس حدیث پاک کی شرح میں فرماتے ہیں : ’’سبحان اللہ کیسی نفیس عبارت ہے، سلطنت کو رعایا کی ماں قرار دیا گیا، ظالم سلطنت کو دودھ سے محروم کرنے والی ماں فرمایا گیا اور عادل سلطنت کو دودھ دینے والی سگی ماں قرار دیا گیا یعنی رعایا کو حقوق دینے والی سلطنت اچھی ہے اور محروم کرنے والی سلطنت بری۔‘‘

4…صحیح البخاری،کتاب الاحکام، باب مایکرہ من الحرص علی الامارۃ، الحدیث:۷۱۴۸،ص۵۹۵۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن