30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۔ باب الإمَامَۃُ الْعُظْمٰی
کبیرہ نمبر 338: اپنی خیانت جاننے کے باوجود امام یا حاکم بننا
کبیرہ نمبر 339: اس کا پختہ ارادہ کرنا اور اس کا مطالبہ کرنا
کبیرہ نمبر 340: مذکورہ علم اور عزم کے ساتھ ساتھ اس کے لئے
مال ودولت خرچ کرنا
احادیث ِ مبارکہ میں امارت وحکومت کی مذمت:
{1}…حضرت سیِّدُنا عوف بن مالک رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ شہنشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کافرمانِ عالیشان ہے: ’’اگر تم چاہو تو میں تمہیں امارت کے متعلق کچھ بتاؤں اور وہ کیا ہے؟‘‘ تو میں نے اپنی بلندآوازمیں عرض کی : ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ کیا ہے؟‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’اس میں اوّل ملامت، دوم ندامت، سوم قیامت کے دن کا عذاب ہے مگر وہ جو عدل کرے حالانکہ وہ اپنے قریبی رشتہ دار کے ساتھ (جبکہ وہ مجرم ہو)کیسے عدل کر ے گا؟‘‘ (۱)
{2}…تاجدارِ رِسالت، شہنشاہِ نَبوتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ معظَّم ہے: ’’جو شخص 10 یا اس سے زیادہ آدمیوں کے معاملات کا والی بنے گا بروزِ قیامت اللہ عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں اس حال میں حاضر ہو گا کہ اس کے ہاتھ اس کی گردن کے ساتھ بندھے ہوں گے، اُنہیں اس کی نیکی کھولے گی یا اس کا گناہ مزید جکڑ لے گا۔ اس کی ابتدا ملامت، اس کادرمیان ندامت اوراس کی انتہا قیامت کے دن کا عذاب ہے۔‘‘ (۲)
{3}…حضرت سیِّدُنا ابو ذر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ میں نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کیا آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممجھے (زکوٰۃ وغیرہ جمع کرنے پر)عامل نہیں بنا دیتے؟‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…البحرالزخارالمعروف بمسند البزار،مسندعوف بن مالک الاشجعی،الحدیث:۲۷۵۶،ج۷،ص۱۸۸۔
2…المسند
للامام احمدبن حنبل،حدیث ابی امامۃ الباھلی،الحدیث:۲۲۳۶۳،ج۸،ص۳۰۵،’’اوثقہ‘‘بدلہ’’اوبقہ‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع