دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

{2}…امیرالمؤمنین مولیٰ مشکل کُشاحضرت سیِّدُنا علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْھَہٗ الْکَرِیْم سے مروی ہے کہ ’’کبیرہ گناہ یہ ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، کسی جان کو(ناحق) قتل کرنا، یتیم کامال کھانا، پاک دامن عورت پر تہمت لگانا، جنگ سے بھاگ جانا، ہجرت کے بعد دَارُالْکُفْرکی طرف لوٹ جانا، جادو کرنا، والدین کی نافرمانی کرنا، سود کھانا، جماعت کو چھوڑنااور بیعت توڑنا۔‘‘(۱)

تنبیہ:

اسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے جو کہ مذکورہ احادیث ِ مبارَکہ سے واضح ہے اورکئی متاخرین علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنے اس کی تصریح فرمائی ہے اور اس کے کبیرہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ بہت سی خرابیوں کا سبب ہے جن کی کوئی انتہانہیں۔

۞۞۞۞۞۞۞

{…فضائل قرآنِ کریم…}

فرمانِ مصطفیٰ:’’یہ قرآنِ مجید،اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ضیافت ہے توتم اپنی استطاعت کے مطابق اُس کی ضیافت قبول کرو ۔بے شک یہ قرآنِ مجید،اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی مضبوط رسی، نورِمُبِیْن، نفع بخش شفا ، جواسے اختیار کرتا ہے اس کے لئے ڈھال اور جو اس پر عمل کرے اُس کے لئے نجات ہے۔ یہ حق سے نہیں پھرتاکہ اس کے ازالے کے لئے تھکنا پڑے اوریہ ٹیڑھی راہ نہیں کہ اسے سیدھا کرنا پڑے۔ اس کے فوائد ختم نہیں ہوتے اور کثرتِ تلاوت سے پرانا نہیں ہوتا (یعنی اپنی حالت پرقائم رہتا ہے) ۔ تو تم اس کی تلاوت کیا کرو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ تمہیں ہر حرف کی تلاوت پر 10 نیکیاں عطا فرمائے گا۔مَیں نہیں کہتا کہ ’’المّ ‘‘ ایک حرف ہے بلکہ ’’الف‘‘ ایک حرف ’’لام‘‘ ایک حرف اور ’’میم‘‘ ایک حرف ہے ۔‘‘ (المستدرک،الحدیث:۲۰۸۴،ج۲،ص۲۵۶)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1تفسیرابن ابی حاتم، النساء،تحت الآیۃ۳۱،الحدیث:۵۲۱۲،ج۳،ص۹۳۳،’’البیعۃ‘‘بدلہ’’الصفقۃ‘‘۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن