دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

فرمایا: ’’ہمیں جاسوسی کرنے سے منع کیا گیا ہے، اگر ہم پر کوئی چیز ظاہر ہو گی تو اس کے مطابق عمل کریں گے۔‘‘ (۱)

غیبت کا بیان:

’’ وَلَا یَغْتَبۡ بَّعْضُکُمۡ بَعْضًا‘‘ یعنی تم میں سے کوئی کسی کی غیر موجودگی میں اس کا ایسا عیب بیان نہ کرے جسے وہ ناپسند کرتا ہو، گزشتہ آیتِ مبارکہ کی وضاحت سے یہ معلوم ہو چکا ہے کہ کسی کے منہ پر اس کا عیب بیان کرنا غیبت سے بڑھ کر اذیت ناک ہوتا ہے۔

{9}… حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن سے استفسار فرمایا:’’کیا تم جانتے ہو کہ غیبت کیا ہے؟‘‘ صحابۂ کرام رِضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے عرض کی:’’اللہُ وَرَسُوْلُـہٗ اَعْلَم یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کا رسول صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’(غیبت یہ ہے کہ) تو اپنے بھائی کا اس طرح ذکر کرے جسے وہ ناپسند کرتا ہو۔‘‘ عرض کی گئی: ’’جو میں کہتا ہوں اگر وہ میرے بھائی میں موجود ہو تو اس بارے میں آپ صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کیا فرماتے ہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’اگر جو تم کہتے ہو وہ اس میں موجود ہے تو تم نے غیبت کی اور اگر تم نے ایسی بات کہی جو اس میں موجود ہی نہیں تو تم نے اس پر بہتان لگایا۔‘‘ (۲)

غیبت حرام ہونے کی حکمت :

کسی کی برائی بیان کرنے میں خواہ کوئی سچا ہی کیوں نہ ہو پھر بھی اس کی غیبت کو حرام قرار دینے میں حکمت یہ ہے کہ مومن کی عزت کی حفاظت میں مبالغہ کرنا ہے اور اس میں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ انسان کی حرمت اور اس کے حقوق کی بہت زیادہ تاکید ہے، نیز اللہ عَزَّوَجَلَّنے اس کی عزت کو گوشت اور خون کے ساتھ تشبیہ دے کر مزید پختہ و مؤکد کر دیا اور اس کے ساتھ ہی مبالغہ کرتے ہوئے اسے مردہ بھائی کا گوشت کھانے کے مترادف قراردیا اور ارشاد فرمایا: ’’اَیُحِبُّ اَحَدُکُمْ اَنۡ یَّاۡکُلَ لَحْمَ اَخِیۡہِ مَیۡتًا فَکَرِہۡتُمُوۡہُ‘‘(۳)عزت کو گوشت سے تشبیہ دینے کی وجہ یہ ہے کہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المستدرک،کتاب الحدود ،باب النہی عن التجسس، الحدیث:۸۱۹۷،ج۵،ص۵۳۸۔

2صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم الغیبۃ ،الحدیث:۶۵۹۳،ص۱۱۳۰۔

3ترجمہ کنز الایمان:کیا تم میں کوئی پسند رکھے گا کہ اپنے مرے بھائی کا گوشت کھائے تو یہ تمہیں گوارا نہ ہوگا۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن