30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہوتے، اسی وجہ سے میں نے عنوان میں اسے مقید کرتے ہوئے کہا: ’’بغیر کسی وجہ کے بغاوت کرنا یابغاوت تو کسی وجہ سے کرنا مگروہ وجہ قطعاً باطل ہو۔‘‘
اس صورت میں یہ گناہ کبیرہ تب کہلائے گا جب یہ ایسے مفاسد کا سبب بنے جن کا نقصان ناقابل شمار ہو اور نہ ہی اس کے شر کی آگ بجھ سکتی ہو اور باغیوں کے پاس بغاوت کا کوئی عذر بھی نہ ہو۔ لیکن اگر کوئی شخص کسی وجہ سے بغاوت کر رہا ہو تو اس کا حکم اس کے برعکس ہے کیونکہ اس کے لئے ایک قسم کا عذر ہے۔ اسی وجہ سے جنگ کی حالت میں ایسے لوگوں (یعنی کسی وجہ سے بغاوت کرنے والوں ) سے جو کچھ ضائع ہوجائے وہ اس کے ضامن نہ ہوں گے اور نہ ہی ان میں سے پیچھے رہ جانے والوں کو قتل کیا جائے گا۔
۞۞۞۞۞۞۞
کبیرہ نمبر337: دُنیوی مقصد پورا نہ ہونے پرامام کی بیعت
توڑد ینا
احادیث ِ مبارکہ میں بیعت توڑنے کی مذمت:
{1}… حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّبروزِ قیامت 3 قسم کے لوگوں سے نہ تو کلام فرمائے گا،نہ ان کی طرف نظر رحمت فرمائے گا اور نہ ہی انہیں پاک فرمائے گا بلکہ ان کے لئے درد ناک عذاب ہو گا: (۱)… جو شخص بے آب و گیا ہ میدان میں مسافر سے اضافی پانی روکے(۲)… جو کسی شخص کو عصر کے بعد سامان بیچے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم کھائے کہ میں نے اتنے اتنے میں لیا اور لینے والا اسے سچا جانے حالانکہ اس نے اتنے میں نہ لیا ہو اور (۳)…جو شخص دُنیا کے لئے امام کی بیعت کرے، اگر وہ اُسے دُنیا عطا کرے تو ا س سے وفا کرے اور اگر عطا نہ کرے تو وفا نہ کرے ۔‘‘ (۱)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح
مسلم،کتاب الایمان ،باب بیان غلظ تحریم اسبال الازار…الخ ،الحدیث:۲۹۷،ص۶۹۶۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع