دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

لگائے۔ چنانچہ، اس نے تہمت لگائی۔ اس پر آپ عَلَـــیْہِ السَّلَام نے اس عورت سے قسم لی تو اس نے بتایا کہ قارون نے مجھے اِس پر اکسایا تھا۔ آپعَلَـــیْہِ السَّلَام جلال میں آ گئے اور اُسے بددُعا دی تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے وحی فرمائی: ’’میں نے زمین کو تیری اطاعت کرنے کا حکم دیا ہے پس تو اسے حکم دے۔‘‘ آپ عَلَـــیْہِ السَّلَام نے زمین کو حکم فرمایا:’’اے زمین! اسے پکڑ لے۔‘‘ تو زمین نے اسے پکڑ لیا یہاں تک کہ اس کا تخت غائب ہو گیا۔ جب قارون نے یہ دیکھا تو آپ عَلَـــیْہِ السَّلَام سے رحم کی درخواست کی لیکن آپ عَلَـــیْہِ السَّلَام نے زمین کو دوبارہ فرمایا:’’اے زمین! اسے پکڑ لے۔‘‘ تو زمین نے اسے پکڑ لیا یہاں تک کہ اس کے دونوں قدم غائب ہو گئے لیکن آپعَلَـــیْہِ السَّلَام لگاتار فرماتے رہے: ’’اے زمین! اسے پکڑ لے۔‘‘ یہاں تک کہ زمین نے اسے بالکل غائب کر دیا۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے آپ عَلَـــیْہِ السَّلَام کی طرف وحی فرمائی:’’اے موسیٰ! مجھے اپنی عزت و جلال کی قسم! اگر قارون مجھ سے مدد طلب کرتا تو میں ضرور اس کی مدد کر دیتا۔‘‘ پس زمین نے اسے سب سے نچلی زمین کی طرف دھنسا دیا۔

حضرت سیِّدُنا سَمُرَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں :’’قارون ہر روز انسان کے قد جتنا دھنسایا جاتا ہے۔‘‘

جب اسے دھنسا دیا گیا تو یہ کہا جانے لگا کہ حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَـــیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے اس کے مال واسباب اور گھر پر قبضہ جمانے کے لئے ا س کو ہلاک کر دیا، تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے 3 دن بعد اس کے مال واسباب اور گھر کو بھی دھنسا دیا۔

قارون کی بغاوت سے مراد اُس کا تکبر ہے۔ایک قول یہ ہے کہ اس کا کفر ہے۔ایک قول کے مطابق اس کے کپڑوں کے ایک بالشت لمبے ہونے کی وجہ سے یہ کہا گیا جبکہ ایک قول یہ بھی ہے کہ وہ فرعون کا خادم تھا اس نے بنی اسرائیل پر ظلم اور زیادتی کی تھی۔

تنبیہ:

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام کی تصریح کے مطابق اِسے کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے لیکن انہوں نے مطلقًا بغاوت کو کبیرہ گناہ قرار دیتے ہوئے فرمایا: ’’پچاسواں کبیرہ گناہ بغاوت ہے۔‘‘ حالانکہ یہ ایک مشکل امر ہے۔ ہمارے شافعی ائمۂ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام فرماتے ہیں : ’’بے شک بغاوت مذمت کا نام نہیں کیونکہ باغی فاسق نہیں


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن