30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۔ بَابُ البُغَاۃ
کبیرہ نمبر336: بغاوت کرنا
(یعنی بغیر کسی وجہ کے امام سے بغاوت کرنا اگرچہ وہ ظالم ہو یابغاوت تو کسی وجہ سے ہو مگروہ وجہ قطعاً باطل ہو)
قرآنِ مجید میں سرکشی کی مذمت:
اللہ عَزَّوَجَلَّ کا فرمانِ عالیشان ہے: اِنَّمَا السَّبِیۡلُ عَلَی الَّذِیۡنَ یَظْلِمُوۡنَ النَّاسَ وَ یَبْغُوۡنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیۡرِ الْحَقِّؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۴۲﴾(پ۲۵، الشورٰی:۴۲)
ترجمۂ کنز الایمان:مواخذہ تو انہیں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور زمین میں ناحق سرکشی پھیلاتے ہیں۔
احادیث ِ مبارکہ میں سرکشی کی مذمت:
{1}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ نے میری طرف وحی فرمائی کہ عاجزی اختیار کرو یہاں تک کہ نہ تو کوئی کسی سے بغاوت کرے اور نہ ہی کوئی کسی پر فخر کرے۔‘‘ (۱)
{2}…حضرت سیِّدُنا ابی بکرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ حضورنبی ٔرحمت، شفیعِ اُمتصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: ’’کوئی گناہ بغاوت اور قطع رحمی سے زیادہ حق نہیں رکھتا کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے مرتکب کو آخرت میں سزا دینے کے ساتھ ساتھ دُنیا میں بھی جلدی سزا دے۔‘‘ (۲)
{3}…حضور نبی ٔکریم، رَ ء ُوف رَّحیمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جن کاموں سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی نافرمانی کی جاتی ہے ان میں سے کسی کی سزا بغاوت کے برابر نہیں ۔‘‘ (۳)
{4}…سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ عالیشان ہے: ’’اگر ایک پہاڑ دوسرے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب الجنۃ ،باب الصفات التی یعرف بھا…الخ ،الحدیث:۷۲۱۰،ص۱۱۷۵۔
2…جامع الترمذی،ابواب صفۃ القیامۃ،باب فی عظم الوعید علی البغی وقطیعۃ الرحم ،الحدیث:۲۵۱۱،ص۱۹۰۴۔
3…شعب
الایمان للبیہقی،باب فی حفظ اللسان،الحدیث:۴۸۴۲،ج۴،ص۲۱۷، بتغیرٍ
قلیلٍ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع