30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ارشاد فرماتا ہے :’’میرے کچھ بندے مجھ پر ایمان لائے اور کچھ نے میرا انکار کیا، پس جس نے یہ کہا کہ ہم پر اللہ عَزَّوَجَلَّ کے فضل اور اس کی رحمت سے بارش ہوئی تو وہ مجھ پر ایمان لانے والا اور ستاروں کاانکار کرنے والا ہے اور جس نے کہا کہ ہم پر فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی وہ میرا منکر اور ستاروں پر ایمان لانے والا ہے۔‘‘ (۱)
حدیث ِ پاک کی وضاحت:
علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامفرماتے ہیں : ’’جو مذکورہ حدیثِ پاک کے الفاظ ’’ہم پر فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ہوئی‘‘ سے یہ مراد لے کہ ستارہ ہی بارش پیدا کرنے والا اور برسانے والا ہے تو وہ کافر ہے۔ لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ فلاں ستارہ محض بارش نازل ہونے کی علامت ہے جبکہ بارش نازل کرنے والا اللہ عَزَّوَجَلَّ ہی ہے تو وہ اگرچہ کافر نہیں لیکن ایسا کہنا مکروہ ہے کیونکہ یہ جملہ کفریہ الفاظ میں سے ہے۔
{12}…کچھ لوگوں نے رحمت ِ عالم ،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے کاہن یا کاہنوں کے متعلق دریافت کیا توآپ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’یہ لوگ کوئی چیز نہیں (یعنی صحیح نہیں )۔‘‘ انہوں نے عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم! وہ بعض اوقات ہمیں کسی چیز کے بارے میں بتاتے ہیں اور وہ صحیح ہوتی ہے۔‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’وہ الفاظ وحی کے ہوتے ہیں جو جِنّ آسمان سے سن کر اپنے دوست کے کان میں ڈال دیتا ہے اور پھر وہ اس کے ساتھ 100 جھوٹ ملا دیتا ہے۔‘‘ (۲)
{13}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مجسَّمصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ غیب نشان ہے:’’فرشتے بادلوں میں اُترتے ہیں اور آسمان میں ہونے والے فیصلے کا آپس میں ذکر کرتے ہیں تو شیطان چوری چھپے سُن رہا ہوتا ہے پس وہ ان کی باتیں سُن لیتا ہے اور کاہنوں کو بتا دیتا ہے، پھر وہ اپنی طرف سے اس کے ساتھ100 جھوٹ ملا لیتے ہیں۔‘‘ (۳)
۞۞۞۞۞۞۞
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم،کتاب الایمان ،باب بیان کفر من قال مطرنا بالنوء ،الحدیث:۲۳۱،ص۶۹۱۔
2…صحیح البخاری،کتاب الطب،باب الکھانۃ، الحدیث:۵۷۶۲،ص۴۹۲۔
3…صحیح البخاری ،کتاب بدء الخلق ،باب ذکر الملائکۃ ،الحدیث:۳۲۱۰،ص۲۶۰،’’فیوجہ‘‘بدلہ’’فتوحیہ‘‘۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع