دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

طَرْقکی تعریف:

حضرت سیِّدُنا ابو داؤد رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : ’’طَرْق کا مطلب یہ ہے کہ پرندوں کو اچھی یا بری فال لینے کے لئے اُڑانا تاکہ اگر وہ دائیں طرف اڑیں تو اچھا شگون لینا اور اگر بائیں طرف اڑیں تو برا شگون لینا۔‘‘

حضرت سیِّدُنا ابنِ فارس رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہ فرماتے ہیں : ’’پیشین گوئی کے لئے کنکریاں پھینکنا بھی کہانت کی ایک قسم ہے۔‘‘

علمِ نجوم:

علمِ نجوم ممنوع ہے جس کا جاننے والا مستقبل میں پیش آمدہ واقعات جاننے کا دعویٰ کرتا ہے جیسے بارش کا آنا، برف باری ہونا، ہوا کا چلنا اور اشیاء کی قیمتوں کا تبدیل ہونا وغیرہ۔ وہ گمان کرتے ہیں کہ وہ خاص زمانہ میں ستاروں کے چلتے ہوئے ایک دوسرے سے ملنے اور جدا ہونے اورظاہر ہونے کے ذریعے ان باتوں کا ادراک کر لیتے ہیں۔ حالانکہاللہ عَزَّوَجَلَّ نے اس علم کو اپنے ساتھ خاص کر رکھا ہے، اس کے سوا (اپنے اندازہ سے) کوئی نہیں جانتا، پس جس نے مذکورہ ذرائع سے اس کے جاننے کا دعویٰ کیا وہ فاسق ہے بلکہ اکثراوقات یہ علم کفر کی طرف لے جاتا ہے۔

جو یہ کہے کہ ستاروں کے یوں ایک دوسرے سے ملنے اور جدا ہونے کو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مذکورہ چیزوں (ہوا،بارش وغیرہ) کے وقوع پر اپنی جاری عادت کی علامت بنایا ہے مگر کبھی ایسا نہیں بھی ہوتا تو ایسا کہنے والے پر کوئی گناہ نہیں۔ اسی طرح علمِ نجوم کی مدد سے مشاہدہ کے ذریعے سمجھی جانے والی باتوں کی خبر دینا جن کے ذریعے زوال کا وقت اور قبلہ کی سمت معلوم کی جاتی ہے اور پتا چلتا ہے کہ کتنا وقت گزر چکا ہے اور کتنا باقی ہے تو اس میں بھی کوئی گناہ نہیں بلکہ یہ فرضِ کفایہ ہے۔

{11}… حضرت سیِّدُنا زید بن خالدجُھَنِیْ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہبیان کرتے ہیں کہ ایک بار ہم نے فجرکی نمازسیِّدعالم ، نُورِ مجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے ساتھ بارش میں پڑھی جورات سے برس رہی تھی۔ جب آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمفارغ ہوئے تو لوگوں کی طرف متوجہ ہو کر اِستِفسار فرمایا: ’’کیا تم جانتے ہو کہ تمہارے رب عَزَّوَجَلَّ نے کیا ارشاد فرمایا ہے؟‘‘ صحابہ کرام رَضْوَانُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْننے عرض کی:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ اور اس کا رسول صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہی بہتر جانتے ہیں۔‘‘ تو آپصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایاکہ اللہ عَزَّوَجَلَّ


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن