دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

کوئی بات سیکھی اس نے جادوکا ایک حصہ سیکھا، جس نے (علمِ نجوم میں ) اضافہ کیا اُس نے (جادو میں ) اضافہ کیا۔‘‘ (۱)

{10}…سرکارِ والا تَبار، ہم بے کسوں کے مددگارصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق بیان ہے:’’خط کھینچنا، فال نکالنا اورپرندے اُڑا کر شگون لینا جِبْت میں سے ہے۔‘‘ (۲)

جِبْت سے مراد اللہ عَزَّوَجَلَّ کے سوا ہر وہ چیز ہے جس کی عبادت کی جائے۔

تنبیہ:

مذکورہ گناہوں کو کبیرہ گناہوں میں شمار کیا گیا ہے، ان میں سے اکثر کے متعلق مذکورہ صریح احادیث واردہیں جبکہ بقیہ کو انہی پر قیاس کیا گیا ہے جو کہ واضح ہے کیونکہ تمام میں ایک ہی چیز کا لحاظ رکھا گیا ہے۔

کاہن کی تعریف:

کاہن سے مراد وہ شخص ہے جو بعض پوشیدہ باتیں بتاتا ہے جن میں سے کچھ صحیح اور اکثر غلط ہوتی ہیں اور گمان کرتا ہے کہ یہ باتیں اُسے جِنّ بتاتا ہے۔ بعض نے کہانت کے متعلق وضاحت کی ہے کہ اس سے مراد کسی کا زمانۂ مستقبل کی پوشیدہ باتوں کے متعلق آسمانی باتیں بتا کر علمِ غیب جاننے کا دعویٰ کرنا اور یہ گمان کرنا کہ یہ باتیں اُسے جِنّ بتاتا ہے۔

عَرَّاف کی تعریف:

بعض کے نزدیک عَرَّاف کاہن ہی کو کہتے ہیں لیکن گزشتہ حدیث ِ مبارکہ کے یہ الفاظ ’’عَرَّافًا اَ وْ کَاھِنًا‘‘اس بات کو رد کرتے ہیں اورایک قول کے مطابق اس سے مراد جادوگر ہے۔

حضرت سیِّدُنا امام ابومحمد حسین بن مسعود بغوی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْقَوِی (متوفی ۵۱۶ھ)فرماتے ہیں :’’عَرَّاف وہ ہوتا ہے جو ایسے اسباب اور مقدّمات کے ذریعے امورِ غیبیہ جاننے کا دعویٰ کرتا ہے جن کے ذریعے وہ ان امور کے واقع ہونے کی جگہوں پر استدلال کرتاہے جیسے چوری کیا ہوا مال، جس نے چوری کیا اور جہاں سے چوری کیا گیا اس جگہ کی پہچان وغیرہ۔

بعض علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نجومی کو بھی کاہن کہتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1سنن ابی داود،کتاب الکھانۃ والتطیر، باب فی النجوم،الحدیث:۳۹۰۵،ص۱۵۱۰۔

2سنن ابی داود،کتاب الکھانۃ والتطیر،باب فی الخط وزجر الطیر،الحدیث:۳۹۰۷،ص۱۵۱۰۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن