30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
{3}…دو جہاں کے تاجْوَر، سلطانِ بَحرو بَرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’جو کاہن کے پاس آیااوراس سے کسی چیز کے بارے میں پوچھا تو40 راتوں تک اس کی توبہ روک دی جاتی ہے اور اگر اس نے اس کی تصدیق کی تو کفرکیا۔‘‘ (۱)
{4}…سیِّدُالْمُبَلِّغِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ذیشان ہے:’’وہ شخص بلند درجات کو نہیں پا سکتا جس نے کہانت کی یا تیروں کے ذریعے فال نکالی یا بدشگونی کی وجہ سے سفر سے واپس لوٹ آیا۔‘‘ (۲)
{5}…حضورنبی ٔ پاکصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق بیان ہے:’’جو عرّاف (یعنی نجومی)کے پاس گیا اور اس سے کسی چیز کے متعلق پوچھا اور اس کی تصدیق کی تو اس کی 40 دن کی نماز قبول نہیں کی جاتی۔‘‘ (۳)
{6}…اللہ عَزَّوَجَلَّکے مَحبوب، دانائے غُیوبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عبرت نشان ہے:’’جو کسی نجومی یا کاہن کے پاس گیا اور اس کے قول کی تصدیق کی تو اس نے اس کا انکار کیا جو (مجھ) محمدپر نازل کیا گیا۔‘‘ (۴)
{7}…حضرت سیِّدُناعبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ ’’جو کسی نجومی یا کاہن یا جادو گر کے پاس گیا اور اس سے کوئی بات پوچھی اور اس کی باتوں کی تصدیق کی تو اس نے اس کا انکار کیا جو محمدصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر نازل کیا گیا۔‘‘ (۵)
{8}…حُسنِ اَخلاق کے پیکر، مَحبوبِ رَبِّ اَکبرصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے: ’’جو کسی نجومی یا جادوگر یا کاہن کے پاس گیا اور اس کی باتوں پر یقین کیا تو اس نے اس کا انکار کیاجو (مجھ) محمد پر نازل کیا گیا۔‘‘ (۶)
{9}…خَاتَمُ الْمُرْسَلِیْن،رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْنصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’جس نے علمِ نجوم کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…المعجم الکبیر، الحدیث:۱۶۹،ج۲۲،ص۶۹۔
2…مجمع الزوائد،کتاب الطب،باب فیمن اتی کاھنا اوعرافا،الحدیث:۸۴۸۷،ج۵،ص۲۰۳۔
3…صحیح مسلم،کتاب السلام،باب التحریم الکھانۃواتیان الکھان،الحدیث:۵۸۲۱،ص۱۰۷۴۔
المسند للامام احمد بن حنبل، حدیث بعض ازواج النبی،الحدیث:۲۳۲۸۲،ج۹،ص۶۹۔
4…المستدرک،کتاب الایمان،با ب التشدید فی اتیان الکاھن وتصدیقہ، الحدیث:۱۵،ج۱،ص۱۵۴۔
5…مسند ابی یعلٰی الموصلی، مسند عبد اللہ بن مسعود، الحدیث:۵۳۸۶،ج۴،ص۴۸۲۔
6…المعجم
الکبیر،الحدیث:۱۰۰۰۵،ج۱۰،ص۷۶، دون قولہ:ساحراً۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع