30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اقوال مروی ہیں :
(۱)…یہ دونوں ایک ہی چیز ہیں اور ان دونوں کا معنی خبروں کی معرفت حاصل کرنا ہے۔
(۲)…دونوں مختلف ہیں ، پہلے سے مرا د ظاہر کی چھان بین اور دوسرے سے مراد باطن کی چھان بین کرنا ہے۔
(۳)…پہلے سے برائی اور دوسرے سے بھلائی مراد ہے۔حالانکہ یہ قول محلِ نظر ہے اور اگر اسے صحیح مان بھی لیا جائے تب بھی یہاں یہ مراد نہیں۔
(۴)…پہلے سے مراد ایک شخص سے کسی دوسرے کے متعلق پوچھنا اور دوسرے سے مراد کسی سے اس کے اپنے متعلق پوچھنا ہے۔
اس کا معنی جو بھی ہوبہرحال آیت ِ کریمہ میں لوگوں کے پوشیدہ امورکی ٹوہ میں پڑنے اور ان کے متعلق بحث کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
{6}…حضورنبی ٔمُکَرَّم،نُورِ مُجسَّمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ ہدایت نشان ہے:’’نہ جاسوسی کرو، نہ حرص کرو، نہ ایک دوسرے سے حسد کرو، نہ ایک دوسرے سے بغض رکھو اور نہ ہی ایک دوسرے سے روگردانی کرو اور اے اللہ عَزَّوَجَلَّکے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ جیسا کہ اس نے تمہیں حکم دیا ہے۔‘‘ (۱)
{7}… رسولِ اَکرم،شاہ ِبنی آدمصلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ عالیشان ہے:’’اے وہ لوگو جو زبان سے تو ایمان لائے ہو مگرتمہارے دلوں میں ابھی تک ایمان داخل نہیں ہوا! نہ تو مسلمانوں کی غیبت کرو اور نہ ہی ان کے پوشیدہ عیب تلاش کرو کیونکہ جو مسلمانوں کے پوشیدہ عیب تلاش کرتا ہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کے عیب ظاہر فرما دے گا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ جس کے عیب ظاہر فرما دے تو وہ اسے ذلیل و رسوا کر دے گا اگرچہ وہ اپنے گھر میں ہی بیٹھا ہوا ہو۔‘‘ (۲)
{8}…حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے عرض کی گئی:’’ولید بن عقبہ کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں جبکہ اس کی داڑھی سے شراب کے قطرے بہہ رہے ہوتے ہیں ؟‘‘ تو آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…صحیح مسلم ،کتاب البر والصلۃ والادب ،باب تحریم الظن…الخ ،الحدیث:۶۵۳۶،۶۵۳۹،ص۱۱۲۷۔
2…سنن ابی داود ،کتاب الادب ،باب فی الغیبۃ ، الحدیث:۴۸۸۰،ص۱۵۸۱۔
جامع الترمذی ،ابواب البر والصلۃ ،باب ما جاء فی تعظیم المؤمن ،الحدیث:۲۰۳۲،ص۱۸۵۵۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع