دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

ہیں کہ اگر کسی شخص میں ان میں سے ایک بھی نہ پائی جائے تو اللہ عَزَّوَجَلَّ جس کے چاہتا ہے اس کے علاوہ گناہ بخش دیتا ہے۔(وہ یہ ہیں :) (۱)…جو اس حال میں مرے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراتا ہو (۲)…جادو گروں کے پیچھے چلنے والا جوجادو گر نہ ہو(تاکہ ان سے جادو سیکھے پھر لوگوں کوسکھائے اور جادو کرے) اور (۳)…وہ اپنے بھائی سے کینہ نہ رکھتا ہو۔‘‘ (۱)

{14}…سرکارِ نامدار، مدینے کے تاجدار صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ ذیشان ہے:’’شراب کاعادی ، جادو پریقین رکھنے والا اور قطع رحمی کرنے والا جنت میں داخل نہ ہو گا۔‘‘ (۲)

{15}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے پیارے حبیبصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکا فرمانِ حق بیان ہے:’’تین شخص جنت میں داخل نہ ہوں گے: ’’شراب کا عادی ، قطع تعلقی کرنے والا اور جادو کی تصدیق کرنے والا(یعنی اسے صحیح کہنے والا)۔‘‘ (۳)

تنبیہ2:

میں نے شیخ الاسلام حضرت سیِّدُنا جلال بلقینی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْغَنِی کی طرح مذکورہ 4 گناہوں کو کبیرہ گناہوں میں شمار کیا ہے۔ ان میں سے بعض قرآنِ حکیم کی آیاتِ بیِّنات سے اور بعض احادیث ِ مبارکہ سے صراحتاً ثابت ہیں اور یہ گزشتہ بحث سے واضح ہے بلکہ کئی علمائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَامنے فرمایا کہ یہ تمام گناہ کفر ہیں۔( اگر کفر نہ بھی ہوں تو) کم از کم کبیرہ تو ہوں گے خصوصاً جبکہ ان کے متعلق شدید وعیدات اور سخت تنبیہات وارد ہیں جیسا کہ آیت ِ مبارکہ پر مذکورہ تفصیلی بحث سے ظاہر وباہر ہے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے فضل وکرم سے ہمیں اپنی ناراضی و نافرمانی سے محفوظ فرمائے۔ (آمین)

 

 

۞۞۞۞۞۞۞

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1المعجم الکبیر،الحدیث:۱۳۰۰۴،ج۱۲،ص۱۸۸۔

2الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان ،کتاب الکھانۃ والسحر ،الحدیث:۶۱۰۴،ج۷،ص۶۴۸،دون قولہ:رحم۔

3المسند للامام احمد بن حنبل ،حدیث ابی موسی الاشعری ،الحدیث:۱۹۵۸۶،ج۷،ص۱۳۹۔


 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن