دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

اور انہوں نے دنیا میں اس کا نفع نہ جانا۔ یہ تمام تفصیل اس صورت میں ہے جبکہعَلِمُوۡااور یَعْلَمُوۡنَ کا فاعل ایک ہو جیسا کہ ظاہر ہے اور اگر فاعل مختلف بنایا جائے جیسے ’’عَلِمُوۡا‘‘ میں ضمیرِجمع’’مَلَکَیْن یا شَیَاطِیْن‘‘ کے لئے ہو اور ’’شَرَوْا ‘‘ اور اس کے مابعد دوسرے افعال کی ضمیرِ جمع یہود کے لئے ہو تو اس میں کوئی اشکال نہیں۔

اس آیت ِ مبارکہ سے جادو، اس کی بنیاد، اس کی حقیقت واقسام، اس کا ضرر وقبح اور اس پر مرتب شدید وعیدوں کے ثابت ہونے کے باوجود اس کو سرکش شیطان یا ظالم متکبر ہی اختیار کرے گا۔

جادو کی مذمت میں احادیث ِ مبارکہ:

جادو کی مذمت میں کثیر احادیثِ مبارکہ وارد ہوئیں ، جن میں چند یہ ہیں :

{8}…حضرت سیِّدُنا ابو ہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہے کہ سرکارِ مدینہ ،قرارِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’7 ہلاک کرنے والی چیزوں سے بچو۔‘‘ لوگوں نے عرض کی:’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!وہ کیا ہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’(۱)… اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا(۲)… جادو کرنا (۳)… اللہ عَزَّوَجَلَّ کی حرام کردہ جان کوناحق قتل کرنا(۴)… سود کھانا (۵)… یتیم کا مال کھانا (۶)… جنگ کے دن بھاگ جانااور (۷)…سیدھی سادی پاک دامن مومن عورتوں پر زنا کی تہمت لگانا۔‘‘ (۱)

{9}…میٹھے میٹھے آقا، مکی مدنی مصطفیصلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اہلِ یمن کی طرف ایک خط لکھاجس میں فرائض، سنَّتوں ، دِیَّتوں اور زکوٰۃ کے احکام تھے، نیز اس میں یہ بھی تحریر تھا:’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک سب سے بڑے گناہ یہ ہیں : اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا، کسی مسلمان کو ناحق قتل کرنا، جنگ کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ سے بھاگ جانا، والدین کی نافرمانی کرنا، پاک دامن عورتوں پر تہمت لگانا، جادو سیکھنا، سود کھانا اور یتیم کا مال کھانا۔‘‘ (۲)

{10}…ایک شخص نے بارگاہِ رسالت مآب میں عرض کی: ’’یارسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَـــیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم!کبیرہ گناہ کتنے ہیں ؟‘‘ ارشاد فرمایا:’’کبیرہ گناہ 9 ہیں ، ان میں سب سے بڑے(یہ ہیں :) اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ شریک ٹھہرانا،

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1صحیح البخاری،کتاب الوصایا،باب فی قول اللہ تعالی:اِنَّ الَّذِیْنَ یَاْکُلُوْنَ اَمْوَالَ…الخ،الحدیث:۲۷۶۶،ص۲۲۲۔

2الاحسان بترتیب صحیح ابن حبان،کتاب التاریخ،باب کتب النبی، الحدیث:۶۵۲۵،ج۸،ص۱۸۰،۱۸۱۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن