دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

بنا کر زمین میں اُتار دیا، وہاں انہیں زہرہ نامی عورت کے ذریعے آزمایا گیا وہ ان کے سامنے انتہائی خوبصورت کرکے لائی گئی۔ جب وہ اس کے ساتھ برائی کے مرتکب ہوگئے تو انہیں دُنیا وآخرت کے عذاب میں سے ایک کا اختیار دیا گیا ۔ انہوں نے دنیا کا عذاب اختیار کیا، اب انہیں قیامت تک عذاب دیا جاتا رہے گا۔

ایک گروہِ علمانے اس واقعہ کے ثبوت کا انکار کیا جبکہ ایسا نہیں جیسا انہوں نے گمان کیا بلکہ اس کی صحت میں حدیث وارد ہے اور عنقریب شراب کے بیان میں وہ حدیثِ پاک آئے گی جس میں یہ ہے کہ جب ان کے سامنے عورت لائی گئی اور انہوں نے اس کے نفس پر قدرت چاہی تو اس نے انہیں شرک کا حکم دیا لیکن انہوں نے انکار کر دیا، پھر اس نے (ایک جان کو)قتل کرنے کا کہا تو انہوں نے اس سے بھی انکا ر کر دیا، اس کے بعد اس نے شراب پینے کا کہا تو انہوں نے شراب پی لی، پھر اس کے ساتھ برائی کے مرتکب ہوئے اور قتل بھی کر ڈالا، جب انہیں ان کے اس فعل کی خبر دی گئی تو انہوں نے اپنے لئے دُنیا کا عذاب اختیار کر لیا جیسا کہ مذکور ہوا۔

مذکورہ واقعہ پر اعتراضات اور ان کے جوابات:

اس واقعہ کاانکار کرنے والوں میں ایک حضرت سیِّدُنا امام فخر ُ الدین محمد بن عمر رازی عَلَـــیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْبَارِیبھی ہیں ، آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَـــیْہفرماتے ہیں : اس واقعہ کی روایت فاسد اور مردود ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ کی کتاب میں اس پر کوئی دلیل نہیں بلکہ قرآنِ مجید کی کئی آیاتِ مبارکہ کئی وجوہات کی بنا پر اس کی تردیدکرتی ہیں :

پہلا اعتراض : فرشتے ہر گناہ سے معصوم ہیں۔

جواب: فرشتوں کی عصمت اس وقت تک برقرار رہتی ہے جب تک وہ فرشتوں کی صفت پر رہیں لیکن جب وہ انسانوں کی صفات میں تبدیل ہو جائیں تو وہ عصمت کا محل نہیں رہتے اور مذکورہ حدیث ِ پاک سے معلوم ہوتا ہے کہ ہاروت وماروت کا واقعہ ایک مثال ہے نہ کہ حقیقت، اس لئے کہ ان کے سامنے زہرہ کو ایک عورت کی صورت میں لایاگیا اور پھر ان کے ساتھ جوہوا اس کا بیان گزرچکا ہے اوراس سے مقصود ان کے اس سوال کا جواب دینا تھا :

اَتَجْعَلُ فِیۡہَا مَنۡ یُّفْسِدُ فِیۡہَا وَیَسْفِکُ الدِّمَآءَ ۚ وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِکَ وَنُقَدِّسُ لَکَ ؕ۱، البقرۃ:۳۰)

ترجمۂ کنز الایمان:کیا ایسے کو نائب کرے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خونریزیاں کرے گااور ہم تجھے سراہتے ہوئے ، تیری تسبیح کرتے اور تیری پاکی بولتے ہیں۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن