دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Jahannam Main Lay Janay Walay Amaal Jild 2 | جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

book_icon
جہنم میں لے جانے والے اعمال جلد 2

وَلَوْ جَعَلْنٰہُ مَلَکًا لَّجَعَلْنٰہُ رَجُلًا(پ۷، الانعام:۹)

ترجمۂ کنز الایمان:اور اگر ہم نبی کو فرشتہ کرتے جب بھی اسے مرد ہی بناتے۔

پہلی دلیل کا جواب یہ دیا گیا کہ جادو کرنے کے لئے اس کا سیکھنا ممنوع ہے مگر اس کا فساد بیان کرنے کے لئے سیکھنا ممنوع نہیں۔ دوسری دلیل کا جواب یہ ہے کہ آیت ِ مبارکہ سے مراد یہ ہے کہ اگر ہم لوگوں کو دعوت دینے کے لئے فرشتے کو رسول بنا کر بھیجتے تو اسے بھی انسان بنا کر بھیجتے تا کہ لوگوں کے لئے اس سے سیکھنا اور حاصل کرنا ممکن ہوتا اور یہاں پر ایسا نہیں ،لہٰذا فرشتے کے غیر انسانی شکل پر ہونے میں کوئی ممانعت نہیں۔ تیسری دلیل کا جواب یہ ہے کہ اگر ہم کہیں کہ وہ دونوں فرشتے انسانی صورت میں نہ تھے تو تیسری دلیل اور اس میں مذکور آیت ِ مبارکہ میں کوئی تضاد نہیں رہتا جیسا کہ ہم نے وضاحت کر دی ہے اور اگر ہم کہیں کہ وہ دونوں انسانی صورت میں تھے تو ہر شخص پرفرشتہ ہونے کا حکم فرشتوں کے نزول کے زمانے میں ہو سکتاہے جیسا کہ حضرت سیِّدُنا جبرئیل امین عَلَـــیْہِ السَّلَامکے حضرت سیِّدُنا دحیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی صورت میں نازل ہونے کا علم ہونے کے بعد اگر کوئی آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکو دیکھتا تو وہ قطعی طور پر نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ حضرت سیِّدُنا دحیہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی صورت ہے کیونکہ ہو سکتا تھا کہ وہ حضرت سیِّدُنا جبرئیل امین عَلَـــیْہِ السَّلَام ہوں۔ (۱)

بعض مفسرینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے ان دلائل کا جواب دیا ہے مگر وہ مفید نہیں بلکہ اس میں اعتراض ظاہر ہے۔

ہاروت و ماروتکا مختصر قصہ:

مفسرینِ کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السَّلَام نے ان دو فرشتوں کے متعلق ایک بہت طویل قصہ نقل فرمایا ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ فرشتوں نے جب تخلیقِ آدم پرسوال کرتے ہوئے بارگاہِ ربوبیت میں عرض کی: ’’اَتَجْعَلُ فِیۡہَا مَنۡ یُّفْسِدُ فِیۡہَا وَیَسْفِکُ الدِّمَآءَ ۚ(پ۱، البقرۃ:۳۰) ترجمۂ کنز الایمان: کیا ایسے کو نائب کرے گا جو اس میں فساد پھیلائے گا اور خونریزیاں کرے گا۔‘‘اوریہ کہتے ہوئے اپنی تعریف کی: ’’وَنَحْنُ نُسَبِّحُ بِحَمْدِکَ وَنُقَدِّسُ لَکَ ؕ(پ۱، البقرۃ:۳۰) ترجمۂ کنز الایمان: اور ہم تجھے سراہتے ہوئے تیری تسبیح کرتے اور تیری پاکی بولتے ہیں۔‘‘ تو اللہ عَزَّوَجَلَّ نے انہیں ایسی آزمائش میں مبتلا فرمایا جس نے ان کے دعووں کو رد کر دیا۔چنانچہ، اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ہاروت اور ماروت نامی دو فرشتوں میں شہوت رکھ دی اور انہیں حاکم

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

1…اللباب فی علوم الکتاب، البقرۃ،تحت الآیۃ۱۰۲،ج۲،ص۳۴۴، مفہوماً۔

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن